مسجد الاقصیٰ کے احاطہ میں معمولی آتشزدگی

یروشلم ۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بیت المقدس کی مسجد الاقصیٰ کے احاطہ میں ایک بالائی کمرہ میں معمولی آگ بھڑک اٹھی جس پر فوری قابو پالیا گیا اور عبادت گاہ بدستور کھلی رکھی گئی۔ یہ بھی اتفاق کہ مسجد الاقصیٰ کے احاطہ میں بھی تقریباً اس وقت آگ بھڑک اٹھی جب فرانسس کے صدر مقام پیرس کے نوٹرے ۔ ڈیم گرجا گھر میں آگ لگی تھی۔ آگ پر بروقت قابو پا لیا گیا۔ وقف مذہبی ادارہ نے جو اس مسجد کے امور کی دیکھ بھال کرتا ہے کہا کہ بالائی کمرہ میں آگ لگی تھی اس مقام کو مروانی بھی کہا جاتا ہے۔ بیت المقدس کا یہ احاطہ مسلمانوں اور یہودیوں کیلئے یکساں طور پر مقدس ہے۔ یہ یہودیوں کا اولین مقدس مقام ہے جبکہ مسلمان اس کو تیسرا مقدس ترین مقام سمجھتے ہیں۔