مسافرین کے لئے سعودی ائیر لائنس نے سخت ڈرس کوڈ ہدایت

ریاض:بی بی سی کی خبر کے مطابق سعودی ائیر لائنس نے اپنے مسافرین کے لئے سخت ڈریس کوڈ کا اعلان کیا ہے۔ ائیر لائنس کی ویب سائیڈ پراس کی خبر دیتے ہوئے کمپنی نے کہاکہ ’’ اگر کوئی مسافر ہدایت کو نظر اندا ز کرتا ہے اپنے پہناوے کی وجہہ سے دیگر مسافرین کو مشتعل کرتا ہے تو یہ جرم ہوگا‘‘۔

اپنے بیان میں ائیر لائن نے خاص طور پر اس بات کو شامل کیاہے کہ ’’عورتیں پیر وں اور ہاتھوں کو ظاہر کرنے والے لباس کا استعمال نہ کریں‘‘ اس کے علاوہ پتلے اور زیادہ چست لباس سے استعمال سے اجتناب کریں ‘‘ جبکہ مردوں کے لئے شارٹس کے استعمال سے منع کیا ہے جس میں ان کے پیر نظر آتے ہیں‘ ایسے لوگوں کو سعودی آنے یا جانے کی منظوری نہیں دی جائے گی۔

سعودی مکہ نیوز پیپر سے بات کرتے ہوئے ریاض کے سابق ٹورزم اور ہلت سیکٹر سربراہ علی ال گھامڈی نے کہاکہ سعودی ائیرلائنس میں فی الحال یہ قوانین نافذ نہیں کئے گئے ہیں اور عام اعلان انٹرنیشل ائیر ٹرانسپورٹ اسوسیشن( ائی اے ٹی اے)کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔جن مسافرین کو نئے قوانین کے متعلق اطلاع نہیں ہے وہ یا تو ائیر پورٹ سے نئے کپڑے خریدیں گے یا پھر اپنے فلائٹ منسوخ کروالیں گے