مرسی کی عمر قید سزاء کو مصر کی عدالت نے تبدیل کیا۔

قاہرہ: میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مصر کی ایک عدالت نے منگل کے روز سابق صدر محمد مرسی کو حماس جاسوس کیس میں سنائی گئی عمر قیدکی سزاء کو تبدیل کرنے کے فیصلہ لیتے ہوئے مقدمہ کی دوبارہ سنوائے کے احکامات جاری کئے۔

زنہوا نیوز ایجنسی کے مطابق مصر کی سب سے بڑی عدالت نے محمد مرسی اور ان کے دیگر 21ملزمین بشمول اخوان المسلمین کے موجودہ صدر محمد بدیع کی دوبارہ سنوائی عمل میں ائی گی۔پچھلے سال محمدمرسی کو فلسطین گروپ حماس‘ لبنان کے حزب اللہ اور ایرانیان انقلابی گارڈ کو خفیہ دستاویزات پہنچے کے الزام میں25سال کی سزاء سنائی گئی تھی۔

پچھلے ہفتہ عدالت نے مرسی کو جیل توڑ کر فرار ہونے پر سزاء موت میں سنائی تھی۔مرسی پر یہ سزاء کا عمل درآمد اب نہیں ہے۔

مرسی پہلے ڈیموکرٹیک صدر ہیں جو 2011کے انقلاب کے بعد منتخب ہوئے تھے مگر فوجی نے ان کی حکومت کا ایک سال میں2013کو تختہ پلٹ دیا۔سابق صدر جاسوسی کو بغاوت کے کئی ایک مقدمات میں جیل کی سزاء سنائی گئی ‘ جس کے خلاف انہو ں نے عدالت میں اپیل کی ہے۔