مذہب اور ذات پات کی بنیاد پر ووٹ نہ مانگنے سیاسی پارٹیوں کو الیکشن کمیشن کا مکتوب

نئی دہلی:الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آج تمام سیاسی پارٹیوں کو ہدایت دی کہ وہ مذہب اور ذات پات کی بنیاد پر ووٹ مانگنے سے گریز کریں کیونکہ یہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حالیہ حکم نامہ کی یاد دہانی بھی کی ہے جس میں ایسی اپیلوں کو بدعنوانی کی کاروائی قراردیاہے۔

تمام ریاستوں کے چیف الیکٹورل آفیسرس کو علیحدہ طور پر مکتوب روانہ کرتے ہوئے کمیشن نے کہاکہ ایسی کاروائیوں کسی بھی امیدوار یا سیاسی پارٹی کی جانب سے کی جائیں تو سی او اوز بنیادی سطح کے انتخابی عہدیدادروں کو سپریم کورٹ کے احکام پر انتخابات کے انعقاد تک عمل آوری کو یقینی بنائیں۔