مذہبی خبریں

مسجد گل بانو میں آج صدیق اکبرؓ کانفرنس
مفتی سید کفیل احمد ہاشمی قادری رضوی اور مفتی محمد احمد مصباحی اشرفی کی شرکت
حیدرآباد /27 فروری ( راست ) تحریک اسلامی کے زیر اہتمام صدیق اکبر کانفرنس 28 فروری کو نماز عشاء سنی مرکز مسجد گل بانو ، دارالسلام روڈ ، نامپلی عمل میں آئے گا ۔ سرپرستی مولانا حافظ سید شاہ محمد حسینی پیر الحسینی الرضوی القادری کریں گے ۔ صدارت امیر تحریک اسلامی مولانا مفتی محمد آصف بلال قادری و نگرانی مولانا محمد فاروق رضا قادری نگران تحریک کریں گے ۔ بیرونی مہمان مقررین کرام میں آل نبی ﷺ اولاد علی شہزادہ حضور غوث الاعظم مفتی سید کفیل احمد ہاشمی قادری رضوی ( بریلی شریف ، یو پی ) اور دوسرے مہمان مقرر مولانا مفتی محمد احمد مصباحی اشرفی ( مبارکپور اترپردیش ) کے خطابات ہوں گے ۔ مقامی مقررین کرام میں مولانا جاہ محمد مشہودی ، مولانا مفتی مجاہد علی نقشبندی ، مولانا اخلاق شرفی مفتی وجیہہ اللہ سبحانی وجیہہ مولانا مفتی ساجد حسین قادری ، مفتی محمد مستان قادری ، علامہ مولانا محمد معارف رضا اشرفی بھی شرکت کریں گے ۔ کانفرنس کا آغاز قاری اجیب الرحمن برکاتی کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔

اعراس حضرت سیدنا ا مراللہ شاہؒ مغل پورہ کا آج آغاز
حیدرآباد /27 فروری ( راست ) اعراس مبارک قطب الاقطاب حضرت سید شاہ رضا رضوی المدنی و قطب دکن حضرت سیدنا امراللہ شاہ 28 فروری سے آغاز ہوگا ۔ آستانہ عالیہ رضویہ موسومہ درگاہ حضرت امراللہ شاہؒ مغل پورہ تالاب کٹہ 28 فروری کو صبح 11 تا 3 ساعت دن سالانہ زنانی مجلس بسلسلہ جشن ولادت شہزادی کونین حضرتہ سیدہ فاطمۃ زہراسلام اللہ علیہا ( بصدارت پیرانی ماں صاحبہ ) منعقد ہوگی ۔ 7 ساعت شام رسم پرچم کشائی مرکزی آستانہ قدس رضوی بارگاہ سیدنا امام علی موسی رضا علیہ السلام مشہد مقدس بعد نماز عشاء جلسہ حسن قرات قرآن مجید 10 بجے شب محفل سماع منعقد ہوگی ۔ یکم مارچ بروز جمعہ کو 7 تا 9 ساعت شب علمی مذاکرہ 10 ساعت شب طرحی نعتیہ و منقبتی مشاعرہ ۔ مراسم اعراس سراج المشائخ حضرت علامہ مولانا سید شاہ اسرار حسین رضوی المدنی ( سجادہ نشین ) انجام دیں گے ۔ مولانا سید شاہ لیاقت حسین رضوی المدنی عامتہ المسلمین بالخصوص مریدین و معتقدین و خلفاء سے شرکت کی خواہش کی ۔

مکہ مسجد میں سالانہ فاتحہ
حضرت سیدنا ابوبکر صدیق ؓ
حیدرآباد ۔ 27 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : الحاج محمد عبدالقدیر صدیقی مہتمم مکہ مسجد کی اطلاع کے بموجب سالانہ فاتحہ حضرت سیدنا ابوبکر صدیق ؓ 22 جمادی الثانی مطابق 28 فروری جمعرات بعد نماز عصر بمقام تاریخی مکہ مسجد مقرر ہے ۔ اس تقریب کا آغاز حافظ شیخ محمد علی موذن مکہ مسجد کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ اس کے بعد مولانا محمد عثمان نقشبندی امام مکہ مسجد کا خطاب ہوگا ۔ نماز عصر 5-15 بجے ہوگی ۔۔

جلسہ فیضان صدیق اکبرؓ
حیدرآباد ۔ 27 ۔ فروری : ( راست ) : الصدیق ریفام فاونڈیشن کے زیر اہتمام سالانہ جلسہ فیضان صدیق اکبر ؓ یکم مارچ بعد عشاء جامع مسجد محمدیہ ( چنے کی بھٹی مصری گنج ) میں مقرر ہے ۔ مولانا سید ضیا الدین نقشبندی کا خطاب ہوگا ۔ مہمانان خصوصی میں حضرت محمد عبدالرشید فاروقی مجددی ، حضرت تحسین پاشاہ ثانی صدیقی نقشبندی ، مولانا محمد عبدالقدیر صدیقی قادری ، مولانا عرفان اللہ شاہ نوری ، مولانا محمد شفیق احمد نقشبندی ، محمد شفیع الدین قادری ہونگے ۔۔

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 27 ۔ فروری : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی القاسمی کے بموجب 28 فروری کو بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت مولانا حافظ محمد غوث رشیدی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ جلسہ کی کارروائی مفتی محمد عرفان قاسمی چلائیں گے ۔ جلسہ کا آغاز حافظ محمد نعمان کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی مخاطب کریں گے ۔ نماز ظہر 1-30 بجے ہوگی ۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا ۔۔

درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ 27 ۔ فروری : ( راست ) : جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ بال ریڈی نگر میں بروز جمعرات بعد نماز مغرب درس قرآن بمکان عبدالرب عقب مسجد بلال ٹولی چوکی میں منعقد ہوگا ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ الحسنات کالونی میں درس قرآن بروز جمعرات خالد منزل روبرو مسجد ابوبکر صدیق بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ قادر باغ میں درس قرآن مجید بروز جمعرات بعد نماز عشاء بمکان عبدالحمید منعقد ہوگا ۔۔

علمی مذاکرہ ’ برائے خطیب و علماء کرام ‘
حیدرآباد ۔ 27 ۔ فروری : ( راست ) : جمعیت ابنائے قدیم جامعہ دارالسلام عمر آباد شاخ حیدرآباد کے زیر اہتمام ایک روزہ علمی مذاکرہ ’ تدریب العلماء و الخطباء ‘ (برائے خطیب و علماء کرام ) 3 مارچ کو صبح 9 تا 4 بجے منعقد ہوگا ۔ جس کے معلم فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عبدالہادی عمری ہوں گے ۔ اس علمی مذاکرہ میں خطبہ جمعہ اور خلاصہ تفسیر قرآن ، درس قرآن ، درس حدیث کو کس طرح موثر اور مفید بنائیں اس پر مکمل رہنمائی کی جائے گی ۔ لہذا علماء کرام ، خطیب حضرات اور جامعات میں پڑھنے والے فضیلت کے طلباء وطالبات بھی شرکت کرسکتے ہیں ۔ شہر اور اضلاع سے تشریف لانے والے علماء کرام کے لیے کھانے کا نظم رہے گا ۔ مزید تفصیلات کے لیے 6301916368 پر ربط کریں ۔۔

جلسہ فضیلت سیدنا صدیق اکبرؓ
حیدرآباد ۔ 27 ۔ فروری : ( راست ) : کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام جلسہ فضیلت سیدنا صدیق اکبرؓ 28 فروری بعد نماز عشاء بمکان جناب محمد منیر چنتل جیڈی میٹلہ منعقد ہے ۔ مولانا سید شجاعت علی سراج قادری صدارت اور خطاب کریں گے ۔۔

محفل نعت ومنقبت
حیدرآباد ۔ 27 فبروری۔ ( راست ) حبیب یوسف بن علی رفیع کے بموجب بزم ریاض مدینہ کے زیراہتمام زیرسرپرستی الحاج حبیب حسن بن یوسف رفیع المرغنی 28 فبروری بروز جمعرات بعد نماز عشاء حبیب حسن بن یوسف رفیع کی رہائش گاہ واقع چندرائن گٹہ (بالاپور روڈ ) ماہانہ محفل نعت و منقبت سیدۂ کائنات ؓمنعقد ہوگی۔ محفل کا آغاز کمسن قاری قرآن حبیب محسن بن عبدالقادر رفیع کی قرأت کلام پاک سے ہوگا ۔شعراء کرام و نعت خواں حضرات نعت شریف و منقبت سنائیں گے ۔

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 27 ۔ فروری : ( راست ) : سالانہ عرس شریف حضرت میر کاظم علی شاہ کملیہ ؒ ، کاشانہ کاظمی بگی خانہ خلوت پیالیس روڈ 28 فروری زیر سرپرستی حضرت سید دستگیر علی شاہ حسنی الحسینی قادری مقرر ہے ۔ بعد ظہر ختم قرآن مجید بعد عصر برآمدگی جلوس صندل شریف از کاشانہ کاظمی تا درگاہ شریف سید علی چبوترہ زیر قیادت حضرت محمد عمر علی شاہ کملیہ ، شیخ محمد حاجی علی شاہ کملیہ ، حضرت عرفان اللہ شاہ نوری ، بعد مغرب صندل مالی سلام و فاتحہ بعد عشاء کاشانہ کاظمی پر مجلس سماع اور بیان ہوگا ۔۔