مذہبی خبریں

جلسۂ فیضانِ حضرت سیدنا غوثِ اعظم دستگیرؓ
حیدرآباد ۔ /19 ڈسمبر (راست) کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت کے زیراہتمام منعقدہ گیارہ روزہ جلسۂ فیضان سیدنا غوث اعظم دستگیرؓ کے سلسلہ کا سب سے پہلا جلسہ فیضان حضرت سیدنا غوث اعظم دستگیر رضی اللہ عنہ /20 ڈسمبر بروز جمعرات بعد نماز عشاء مسجد لعل علی خان چیلہ پورہ منعقد ہے ۔ مولانا سید شجاعت علی سراج قادری صدر کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت صدارت کریں گے ۔ جناب قاری سید محمود نیازی کی قرأت ہوگی ۔ جناب سالم بن محمد اور جناب سید حسین قادری نعت رسول مقبول ﷺ پیش کریں گے ۔ مولانا محمد باقر علی صدیقی قادری ، مولانا سید عبدالواسع چشتی و نقشبندی کے خطابات ہوں گے ۔ مولانا سید حامد الحسن کلیمی علی پاشاہ چشتی و قادری نظامت کریں گے ۔

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ /19 ڈسمبر (راست) مولانا سید عبادبن ذکی کے بموجب /20 ڈسمبر کو بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم ، آزاد نگر ، عنبرپیٹ میں زیرصدارت مولانا حافظ محمد غوث رشیدی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مخاطب کریں گے ۔ نماز ظہر ٹھیک 01:30 بجے ہوگی ۔ خواتین کیلئے پردہ کا نظم رہے گا ۔

تاجدار بغداد کانفرنس
حیدرآباد ۔ /19 ڈسمبر (راست) تحریک اسلامی کے زیراہتمام ’’تاجدار بغداد‘‘ کانفرنس /20 ڈسمبر کو بعد نماز عشاء سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں مقرر ہے ۔ مولانا مفتی محمد آصف جلال قادری اور مولانا محمد فاروق رضا قادری کے خطابات ہوں گے ۔

درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ 19 ۔ دسمبر : ( راست ) : جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ بال ریڈی نگر میں جمعرات کو درس قرآن بمکان عبدالرب عقب مسجد بلال ٹولی چوکی میں منعقد ہوگا ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ الحسنات کالونی میں درس قرآن بمقام خالد منزل روبرو مسجد ابوبکر صدیق ؓ بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی کے زیر اہتمام محلہ سمتا کالونی سات گنبد بمکان انجینئر عبدالباسط شاہزان بیکری لائن میں درس قرآن بروز جمعرات بعد نماز فجر منعقد ہوگا ۔ مولانا محمد فہیم الدین بیدر تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔۔

اعراس شریف
حیدرآباد ۔ 19 ۔ دسمبر : ( راست ) : عرس شریف حضرت پیر سید محمد عبدالکریم قادری بغدادی ؒ 25 دسمبر کو حضرت پیر بغدادی سید محمد حسینی قادری الرفاعی کی زیر نگرانی منعقد ہوگا ۔ بعد نماز عصر روضہ رحمانیہ خطہ صالحین نامپلی میں محفل قرآن خوانی بعد نماز مغرب محفل قصیدہ بردہ شریف بعد نماز عشاء نقیب روضہ رحمانیہ علماء و مشائخ ، سادات کرام اور افراد خانوادہ کے ہمراہ مراسم عرس انجام دیں گے بعد ازاں جلسہ فیضان اولیاء کرام منعقد ہوگا ۔ مولانا سید سادات پیر بغدادی ، مولانا محمد شرف الدین قادری ، مولانا محمد مبشر احمد رضوی ، مولانا محمد افتخار الدین قادری کے علاوہ دیگر علماء و مشائخ کے خطابات ہوں گے ۔۔

محفل منقبت سیدنا غوث الاعظم دستگیرؒ
حیدرآباد ۔ 19 ۔ دسمبر : ( راست ) : بزم عاشقان رسولؐ و دبستان عدیل کے زیر اہتمام منقبتی مشاعرہ 20 دسمبر کو بعد عشاء رہائش گاہ حضرت صابر حسینی نقشبندی متصل مسجد پیراں شاہ ؒ چنچل گوڑہ مقرر ہے ۔ نگرانی قاضی عظمت اللہ جعفری کریں گے ۔ جب کہ بحیثیت مہمانان خصوصی خواجہ شاکر گودڑ شاہی ، محمد برہان الدین وارثی ، محمد عمر علی خاں عمر ، محمد اعظم قادری ، محمد سلیم قادری ، عبدالرشید ارشد ، حافظ و قاری غوث الدین حسن شرجیل ، شرف الدین ارشد ، قاصی قطب حافظ وارثی شرکت کریں گے ۔۔

خصوصی اجتماع علماء ، حفاظ ،
آئمہ مساجد ، و اہل مدارس
حیدرآباد ۔ 19 ۔ دسمبر : ( راست ) : حضرت شاہ حکیم محمد کلیم اللہ ناظم اعلی مجلس دعوۃ الحق ہردوئی حیدرآباد تشریف لا رہے ہیں ۔ اس موقع سے استفادہ کرتے ہوئے حضرت والا کی زیر سرپرستی علماء ، حفاظ ، آئمہ کرام و اہل مدارس کا ایک اجلاس 21 دسمبر جمعہ بعد نماز مغرب مسجد النور مدرسہ فیض العلوم حیدرآباد میں منعقد ہوگا ۔ جس سے حضرت شاہ حکیم محمد کلیم اللہ کے علاوہ مولانا سید محمد شاہد حسنی امین عام جامعہ مظاہر علوم سہارنپور یو پی ، مولانا مفتی سید معصوم ثاقب مہتمم مدرسہ امدادیہ رائے چوٹی بھی خطاب کریں گے ۔ جناب احمد عبید الرحمن اطہر ناظم مقامی مجلس دعوۃ الحق حیدرآباد نے شرکت کی خواہش کی ہے ۔ حضرت شاہ حکیم محمد کلیم اللہ 22 دسمبر کو بعد مغرب مدرسہ سبیل الفلاح بندلہ گوڑہ میں اصلاحی مجلس سے خطاب کریں گے ۔ 25 دسمبر کو بعد مغرب مسجد النور مدرسہ فیض العلوم میں جلسہ تکمیل قرآن مجید ( طلباء مدرسہ ) اور 26 دسمبر کو صبح 11 تا 1 بجے دوپہر مدرسہ اشاعت القرآن خیریت آباد میں جلسہ تکمیل حفظ قرآن مجید ( طلباء مدرسہ ) میں شرکت کریں گے ۔ 26 دسمبر کو ہی بعد مغرب جامع مسجد ٹین پوش لال ٹیکری میں منعقدہ اصلاحی مجلس سے خطاب کریں گے ۔ حافظ خواجہ ضیا الدین معین نائب ناظم مدرسہ فیض العلوم حیدرآباد نے تمام محافل میں شرکت کی خواہش کی ہے ۔۔

جلسہ خراج عقیدت مولانا خواجہ شریف
حیدرآباد ۔ 19 ۔ دسمبر : ( راست ) : جلسہ خراج عقیدت مولانا خواجہ شریف ؒ زیر نگرانی مولانا محمد محبوب شریف نظامی صدر مدرسہ دینیہ رحمت العلوم 21 دسمبر بعد نماز مغرب ویسٹرن بلاک آڈیٹوریم سالار جنگ میوزیم منعقد ہوگا ۔ جس میں مفتی خلیل احمد ، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی ، مولانا فصیح الدین نظامی ، مولانا قطب الدین چشتی ، مولانا حامد محمد خاں ، مولانا رحیم الدین انصاری ، مولانا عبدالمجید صدیقی ، مولانا مصطفی شریف ، پروفیسر عقیل ہاشمی ، پروفیسر مجید بیدار ، حضرت سید شاہ عبداللہ حسینی باشاہ قادری سجادہ نشین حضرت لطیف لاابالی ؒ اور دیگر مشاہیر علماء و عمائدین خراج عقیدت پیش کریں گے ۔۔