مذمت نہیں، اب سبق سکھانے کا وقت:نائیڈو

کمبھ نگر- جموں وکشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف قافلے پر انتہا پسندوں کے حملے کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ اب صرف مذمت سے کام نہیں چلے گا بلکہ ایسی ناپاک حرکتوں کا صفایا کرنا ہوگا۔

کمبھ علاقے میں سنیچر کو پہنچے نائیڈو نے سبق سکھانے کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ جبکہ اب صرف اس کی مذمت کرنے سے کام نہیں چلے گا بلکہ ایسے ناپاک حرکتوں کو کچلنے کا وقت آگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جوانوں کا خون ضائع نہیں ہونے دیں گے اس کا نتیجہ ان کو جھیلنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا‘‘ ان افراد کو سبق سکھانا ہوگا جس سے وہ مسقتبل میں کسی بھی قسم کی حرکت کرنے سے پہلے سوچنے پر مجبور ہو ں۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان ایک عظیم ملک ہے ۔ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ ہم نے پہلے کسی بھی ملک پر حملہ نہیں کیا ہے دنیا کے لوگ اس واقعہ کی مذمت کر رہے ہیں لیکن مذمت کرنے سے کام نہیں چلے گا بلکہ انہیں سبق سکھانا ہوگا۔

ہمارا مذہب ہمیں سکھاتا ہے ہم سب کو ایک ساتھ مل کر رہنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ شمال ہو یا جنوب، مشرق ہو یا مغرب ہر جگہ کے شہری ایک ہیں ۔اس سے قبل مسٹر نائیڈو نے سنگم میں عقیدت کی ڈبکی لگائی۔ اور دیگر مذہبی رسومات کی ادائیگی کی۔

مسٹر نائیڈو نے گنگا ساحل پر لیٹے ہوئے ہنومان کا درشن کیا اور اس کے بعد انہوں نے 450 سال پرانے اکشے ووٹ اور سرسوتی کوپ کا درشن کیا۔

اس موقع پر انہوں نے موجود اجتماع اور نوجوانوں سے خطاب کیا اور بعد اذاں پرمارتھ نیکتن میں منعقد پروگرام میں شرکت کرنے کے لئے روانہ ہوگئ