مدرسے سے ایم ڈی میڈیسین تک پہونچا اورنگ آباد کایہ ہونہار نوجوان ۔ دیکھیں ویڈیو

اورنگ آباد گورنمنٹ میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کی ڈگری لیکر اب ایم ڈی میڈیسین میں داخلہ پانے میں کامیاب ہونہارنوجوان کا نام سید عمارالدین چشتی ہے ، عمارالدین کا تعلق اورنگ آباد کے ایک متوسط گھرانے سے ہے، عموماً یہ کہا جاتا ہیکہ میڈیکل میں داخلہ پانا عام لوگوں کے بس کی بات نہیں لیکن عمّار نے اپنی محنت لگن اور جستجو سے اسے غلط ثابت کردیا-ڈاکٹرعمار کو جاری تعلیمی سال میں گورنمنٹ کوٹے میں ایم ڈی میڈیسین میں داخلہ ملا ہے۔ 

ڈاکٹرسیدعمارالدین چشتی کےتعلیمی سفر کی اپنی ایک الگ داستان ہے ، ڈاکٹرعمار کی ابتدائی تعلیم اردو میڈیم سے ہوئی پھر مدرسے سے حفظ قران مکمل ہوا۔ میٹرک ، انٹر میڈیٹ اور نیٹ امتحانات میں میرٹ میں کامیابی حاصل کی اس دوران کئی دشواریاں حائل ہوئیں لیکن عماّر کے حوصلے کے آگے پاش پاش ہوگئیں۔ طالب علم کے گھر کا ماحول اگر سازگار رہے تو پھر کامیابی و کامرانی اس کےقدم چومتی ہے ایسا ہی کچھ ڈاکٹر عمّار کے ساتھ بھی ہوا۔ قدم قدم پر والدین کی سرپرستی نے ڈاکٹر عمار کو نہ صرف منزل مقصود تک پہنچایا بلکہ آج وہ اپنے ہم عصروں کے لیے مشعل راہ ثابت ہورہے ہیں- دیکھیں یہ خصوصی رپورٹ۔

http://urdu.news18.com/news/nation/madarsa-to-medicine-story-of-aurangabad-youth-watch-video-mgb-270054.html