مختلف مشروبات سے موٹاپے کو دور بھگائیں

سافٹ ڈرنکس اور شکر سے بھرپور مشروبات اگرچہ زبان پر تو اچھے لگتے ہیں لیکن صحت پر ان کے مضر اثرات کے ساتھ ساتھ یہ موٹاپے کی وجہ بھی بنتے ہیں۔ ان شربتوں میں موجود کیمیائی اجزا ذیابیطس اور امراضِ قلب کی وجہ بھی بن سکتے ہیں۔ اگر آپ وزن کم کرنے کے بارے میں سنجیدہ ہیں تو یہ مشروبات اس میں آپ کی بہت مدد کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ آپ وزن کم کرنے والے مشروبات کے استعمال سے بدن میں چکنائی کم کر کے موٹاپے سے نجات کی جانب بڑھ سکتے ہیں کیونکہ غذا کے ساتھ مشروبات بھی صحت پر یکساں اثر انداز ہوتے ہیں۔ اب غذائی ماہرین ایسے مشروبات پینے کا مشورہ دے رہے ہیں جو ذائقے میں عمدہ، پیاس بجھانے میں لاجواب اور پورا دن آپ کو تروتازہ رکھتے ہیں۔