محنت بے سمت ہو تو کامیابی مشکل

بچو! ایک واقعہ سنو! تعمیراتی کام کیلئے اینٹوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کیلئے فوج میں گدھوں کی خدمات حاصل کی گئیں۔ ایک فوجی کو گدھوں پر اینٹیں رکھنے کی ذمہ داری سونپی گئی۔

فوجی اینٹیں اُٹھاکر گدھوں تک پہنچاتا اور وہاں سے گدھے آگے بڑھتے۔ اپنے ماتحت کو ٹوکتے ہوئے فوجی افسر نے کہا ’’تم اینٹیں اتنی دور کیوں لے جارہے ہو، گدھوں کو اپنے قریب کیوں نہیں بلاتے؟‘‘ ماتحت نے کہا کہ ’’میں برسوں سے اسی طرح کررہا ہوں‘‘۔ افسر نے کہا ’’اینٹیں گدھوں پر تم رکھ رہے ہو، گدھے تم پر نہیں۔ اس لئے گدھوں کو اپنے قریب لاؤ۔ اس سے تمہاری محنت بچ جائے گی، سمجھے بچو! محنت میں اگر تجربہ شامل ہوجائے تو اسے ایک سمت مل جاتی ہے اور محنت بے سمت ہوجائے تو زندگی میں کامیاب ہونا مشکل ہے۔

٭٭٭٭٭