محمد کیف کی سوریہ نمسکار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر موضوع بحث

نئی دہلی:سابق انڈین کرکٹ محمد کیف کو اس وقت مرکز توجہہ بننے کا احساس ہوا جب انہوں نے سوریہ نمسکار کرتے ہوئے اپنی تصوئیر سوشیل میڈیا پر پوسٹ کی ۔

جس پر مذہبی عقائدکو ٹھیس پہنچانے کے بھی کیف پر الزامات لگاتے ہوئے فقرے کسے گئے۔سوریہ نمسکار ایک مکمل فزیکل ورک آوٹ سسٹم ہے جو بنائے کسی آلہ کے کی جانے والی ورزش کا حصہ ہے کیف کا فٹنیس فنڈا کے عنوان سے انہوں نے یہ تصوئیر جمعہ کے روز ٹوئٹ کی

۔تاہم کیف جنھوں نے 13ٹسٹ اور 125ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ میاچس کھیلے ہیں نے جوا ب دیتے ہوئے کہاکہ فزیکل ورزش کا مذہبی عقائد سے کوئی لینا دینا نہیں ۔

ٹوئٹ کرتے ہوئے کیف نے کہاکہ’’ان چاروں تصوئیرو ں میں اللہ میرے دل میں ہے‘میں نہیں سمجھتا کہ سوریہ نمسکار اور جیم کا مذہب سے کوئی لینا دینا نہیں ہے‘ اس سے سب کو فائدہ پہنچتا ہے‘‘