مجھ سے پہلے !

٭  ڈاکٹر دیہاتی کو دوا دیتے ہوئے … اس دوا کو پائپ میں رکھنا ، پائپ کا ایک سرا گائے کے منہ میں دینا اور دوسرے سے پھونک مارنا ۔ دوا گائے کے پیٹ میں پہنچ جائیگی ۔
دیہاتی دوا لے کر چلا گیا، دوسرے دن آیا تو ڈاکٹر نے پوچھا ۔ کیاہوا ، گائے کو دوا کھلا دی تھی ؟
دیہاتی نے جواب دیا … نہیں جناب ! پائپ گائے کے منہ میں رکھنے کے بعد گائے نے مجھے سے پہلے پھونک ماردی تھی ۔
ٹرک کا نمبر
٭  دو بیوقوف عجائب گھر گئے، وہاں انہوں نے ایک انسانی ڈھانچے کو دیکھا، جس کے نیچے اس کی تاریخ وفات 1886ء بھی درج تھی۔
پہلا بیوقوف: ’’لگتا ہے کہ یہ شخص کسی ٹرک کے نیچے آکر مرا ہے‘‘۔
دوسرا بیوقوف: ہاں! جب ہی تو ٹرک کا نمبر بھی لکھا ہوا ہے۔
آج تک
گائیڈ :  ( سیاح سے ) جو بھی اس راستے سے پہاڑ پر گیا آج تک واپس نہیں آیا ۔
سیاح گھبراکر بولا : ’’کیا مطلب ؟ پھر وہ کہاں گیا؟‘‘
گائیڈ :  دوسری طرف آسان راستے سے اُتر گیا۔
پھر وہ …!
٭  ایک آدمی نے اپنے دوست سے کہا : ’’آج میں نے تمہاری بیوی کو دیکھا تھا وہ بہت اُداس ،غمگین اور خاموش بیٹھی تھی ‘‘۔
اس کے دوست نے تعجب سے دیکھا اور پھر بڑے اطمینان سے کہا : ’’پھر وہ میری بیوی نہیں ہوگی …!‘‘۔
ہم تو …!
استاد :  برف کو جملے میں استعمال کرو ۔
شاگرد :  لیکن جناب ! مجھے یہ کام نہیں آتا کیوں کہ ہم تو برف کو پانی اور شربت میں استعمال کرتے ہیں ۔
پہلی بار …!
٭   ایک بیوقوف لائبریری سے مطالعے کے لئے ایک کتاب لے کر گیا مگر دوسرے دن کتاب واپس کرتے ہوئے لائبریرین سے کہا ۔
پہلی بار ایسی کتاب پڑھی جس میں بالکل بھی مزا نہیں آیا۔
لائبریرین … مطالعے کیلئے ٹیلی فون ڈائرکٹری لے جانے والے بھی آپ پہلے فرد ہیں!