مجھے سکون چاہئے

آج میرا لکی دن تھا اور یہ دن زندگی کا حسین لمحہ ہوتا اگر یہ دکھ نہ ہوتا۔ یہ دکھ میری زندگی کیلئے برداشت سے باہر تھا ، لیکن برداشت کرنا پڑتا ہے۔ وہ چلی گئی جو میرا سب کچھ تھی، ہر خواہش پوری کرتی تھی۔ میری ہر خوشی میں شریک ہوتی تھی۔ وہ میری امی تھیں۔ وہ اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔ آج میرا رزلٹ آیا ہے، اس لئے وہ بہت یاد آرہی ہیں۔
جسے دیکھو وہ میرا دل بہلانے بیٹھ جاتا ہے، دل کو تو سکون چاہئے، ایسا سکون جیسا اس وقت تھا جب امی زندہ تھیں۔اب ایسا سکون کون دے سکیگا مجھے ایسی خوشی چاہئے جو امی کی زندگی میں تھی۔ میرا مطلب ہے کہ ایسا سکون اب کہاں سے لاؤں۔ یہاں کے سب لوگ سب کچھ کرسکتے ہیں، لیکن کوئی میری امی کو واپس نہیں لاسکتا۔