مایاوتی کا کانگریس کے ساتھ اتحاد نا منظور ، ڈگ وجئے سنگھ آر ایس ایس کے ایجنٹ : بی ایس پی چیف مایاوتی 

لکھنؤ : آئندہ انتخابات میں ملک کو بی جے پی حکمرانوں سے چھٹکارہ دلانے کے لئے محاذ کی تشکیل دی گئی تھی ۔ لیکن آج اس محاذ کو زبر دست جھٹکا لگا ۔جب دہلی میں ایک خانگی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے کہاکہ وہ مدھیہ پردیش اور راجستھان میں کسی سے بھی تا ل میل نہیں کریں گے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے کانگریس اور کی سونیا گاندھی او رراہل گاندھی کی تعریف کرتی نظرآئیں ۔

اس نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈگ وجئے سنگھ کانگریس او ربی ایس پی اتحاد نہیں چاہتے ۔ مایاوتی نے ڈگ وجئے سنگھ کے اس رد عمل کولے کر انہو مایاوتی نے ان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈگ وجئے سنگھ آر ایس ایس کے ایجنٹ ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ مدھیہ پردیش اور راجستھان میں وہ بغیر اتحاد کئے اپنے دم پر انتخابات لڑیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے کچھ لیڈر بی ایس پی کو ختم کرنا چاہتے ہیں ۔

واضح رہے کہ چھتیس گڑھ میں بی ایس پی نے کانگریس کا ساتھ نہ دے کر اجیت جوگی کی پارٹی کے ساتھ اتحاد کر کے وہاں کا اسمبلی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے ۔ان کے اس فیصلہ سے کانگریس کے بعض وزراء میں ناراضگی پائی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کانگریس او ربی جے پی کی محتاج نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ڈگ وجئے سنگھ کو بی ایس پی کی تاریخ نہیں معلوم کہ کس طرح پارٹی نے اپنے قدم جمائے ہیں ۔