ماں نے موبائیل فون چھین لینے پربیٹی نے خودکشی کرلی ۔ 

حیدرآباد : آج کل کا ماحول اتنا پر آشوب ہوچکا ہے کہ بچے اپنے ماں باپ کے نافرمان ہوتے جارہے ہیں ۔ اور والدین کی ذراسی سختی برداشت نہیں کرپارہے ہیں ۔ اور اپنی قیمتی جانیں گنوارہے ہیں ۔ اسی طرح کا ایک دلسوز واقعہ شہر میں پیش آیا ۔ جہاں ایک نوجوان لڑکی ماں کی جانب سے موبائل فون چھین لئے جانے پر اپنی جان گنوا دی ہے ۔

ذرائع کے مطابق ۲۰؍ سالہ این ۔ شروتی بی ٹیک کی طالبہ نے اپنی ماں کے علم میں لائے بغیر ایک نئی سم کارڈ خریدی اور روزانہ اپنے دوستوں سے چیاٹنگ کیا کرتی تھیں ۔ ماں نے اسے زیادہ موبائل پر وقت گذارنے اور پڑھائی پرتوجہ نہ دینے پر خوب ڈانٹ ڈپٹ کی ۔ جس دل برادشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ کل جب گھر پر کوئی نہیں تھا تو اس نے اپنے اوپر مٹی کا تیل ڈال آگ لگالی۔ سائبرآباد پولیس کمشنر نے یہ بات بتائی ۔

شروتی کے بچپن میں اس کے والد گذر گئے تھے۔وہ اپنی ماں اور تین چھوٹے بھائیوں کے ساتھ رہا کرتی تھیں ۔ اس کی ماں نوکری کر کے گھر چلاتی ہیں ۔ شروتی ایس ایس جے انجینئرنگ کالج میں ای سی ای کی طالبہ تھی ۔ ماں پنیاوتی نے پولیس میں ایک مشتبہ موت کی ایک شکایت درج کی ہے۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد خاندان والوں کے حوالے کردیا ۔