مالیگاؤں بم دھماکے۔ ممبئی ہائی کورٹ نے کہاکہ چارجس عائد کرنے پر امتناع کے لئے منظوری کا کوئی جواز نہیں ہے۔

اس کیس کے ساتھ ملزمین کے خلاف نومبر21کے روز مخالف دہشت گردی قانون کے نفاذ پر این ائی اے کی خصوصی عدالت کی جانب سے پچھلے ہفتہ لگائے گئے الزامات کو چیالنج کرنے والے درخواست جو مسترد کردی گئی ہے ‘ ہائی کورٹ ممکن ہے کہ لفٹنٹ کرنل پروہت کی اس درخواست پر سنوائی کرسکتا ہے۔
ممبئی۔ ممبئی ہائیکورٹ نے پیر کے روز کہاکہ اس کے پاس 2008کے مالیگاؤں بم دھماکوں کے کیس میں لگائے گئے الزامات پر امتناع عائد کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

ہائی کورٹ نے کہاکہ اس کیس کے ساتھ ملزمین کے خلاف نومبر21کے روز مخالف دہشت گردی قانون کے نفاذ پر این ائی اے کی خصوصی عدالت کی جانب سے پچھلے ہفتہ لگائے گئے الزامات کو چیالنج کرنے والے درخواست جو مسترد کردی گئی ہے ‘ ہائی کورٹ ممکن ہے کہ لفٹنٹ کرنل پروہت کی اس درخواست پر سنوائی کرسکتا ہے۔

پروہت چاہتے ہیں کہ اسپیشل ہائی کورٹ کو ہدایت جاری کرے اور اس الزامات عائد کرنے پر روک لگائی جائے اور اس کے لئے انہوں نے پچھلے ہفتہ ایک درخواست بھی عدالت میں پیش کی تھی۔

پروہت چاہتے ہیں کہ این ائی اے کی خصوصی عدالت کی جانب سے جاری کردہ احکامات کو ’’ منسوخ کریں اور ایک جانب کردیں‘‘۔۔ جسٹس ایس ایس شنڈے اور جسٹس اے ایس گڈکری کی ڈویثرن بنچ نے کہاکہ الزامات عائد کرنے پر روک لگانے کے حوالے سے ’’ ہمارے پاس راحت فراہم کرنے کاکوئی جواز نہیں ہے‘‘۔توقع ہے کہ منگل کے روز خصوصی این ائی اے عدالت منگل کے روز الزامات عائد کرے گی۔

پچھلے ہفتہ بنچ نے کہاتھا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت اور ڈائرکشن کے مطابق سنوائی تیزی کے ساتھ کی جائے گی۔خصوصی عدالت نے کہاکہ ملزمین بشمول لفٹنٹ کرنل پروہت کے خلاف سنوائی یو اے پی اے قانون کے تحت ہوگی۔

جس کے تحت کاروائی کی جارہی ہے اسی قانون کے تحت پچھلے ماہ عدالت نے ملزمین پر سنوائی کی شروعات کی تھی