مارک زکوربرگ نے برطانیہ کے نیوز پیپرس میں پوری صفحہ کا اشتہار دیکر ڈاٹا اسکام کے لئے معافی مانگی

لندن۔ فیس بک کے سی ای او مارک زکوربرگ نے کیمبرج انالئی ٹک اسکینڈل کے سوشیل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد اپنی غلطی کو قبول کرنے اور اب انہو ں نے برطانیہ نے قریب تمام نیوز پیپرس میں ایک مکمل صفحہ کا اشتہار دیگر ’’ بھروسہ توڑ نے‘‘ پر معذرت چاہی ہے۔

آخری صفحہ کے اشتہار میں لکھا گیا ہے’’ ہم آپ کی جانکاری کے ذمہ دار ہیں۔ اگر ہم نے ایسا نہیں کیاتو ہم اس کے حقدار نہیں ہیں‘‘۔

زکور برگ نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ یونیورسٹی آف کیمبرج کے ایک محقق نے ایک کوئز تیار کیاتھا ’’ سال2014میں اس کے ذریعہ فیس بک سے حاصل کردہ لاکھوں لوگو ں کا ڈاٹا لیک کیاگیا‘‘۔

الکزینڈر کوگاننے لائف اسٹائیل کوئز ایپ فیس بک کے لئے تیار کیاگیاتھاجس کو270,000لوگوں نے ڈاؤن لوڈ کیا ‘ جس سے فیس بک کے ہزاروں لاکھوں لوگوں کے تفصیلات تک پہنچنے کاموقع مل گیا۔فیس بک کے مطابق ان کی جانکاری کے بغیر کوگان نے کیمبرج تجزیہ کار کو یہ ڈاٹا روانہ کیا۔

درایں اثناء کوگان نے کہاکہ انہیں بلی کا بکرا بنایاجارہا ہے۔زکور بگر نے یہ بھروسہ بھی دلایاہے کہ فیس بک نے اپنے قوانین میں تبدیلی لائی ہے اور اس قسم کے مستقبل میں کوئی ڈاٹا چوری نہیں کیاجاسکے گا۔

انہوں نے لکھا ہے کہ ’’ ایک معمولی ایپ کو جوڑنے سے قبل ہم اس بات کی بھی تحقیق کررہے ہیں کہ یہ بڑے پیمانے پر کوئی ڈاٹا چوری تو نہیں کرسکتا ہے‘‘۔

سی ای او نے اس سے قبل کے اپنے فیس بک پوسٹ میں صارفین کو یقین دلایاتھا کہ ایسے لوگوں لوگوں کو بلاک کردیاجارہا ہے جو ڈاٹا کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے پائی گئے ہیں۔