لیبیا میں معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کو صدر بنانے کی تیاری

طرابلس۔ لیبیا میں2018کے پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کے انعقاد کی تیاریاں جاری ہیں۔سابق مرد آہن کرنل معمرقذافی کی باقیات ایک بھر خود کو سیاسی میدان میں منظم کرتے ہوئے اپنا کھویا ہوا سیاسی مقام اور وقار کرنا چاہتے ہیں۔

اب کی بار اگرچہ ان کے پا س معمر قذافی جیسی دبنگ شخصیت نہیں تاہم ان کے فرزند سیف الاسلام القذافی سابق صدر کی امیدوں کا آخری سہارا ہیں۔ ذرائع کے مطابق کئی ماہ قبل رہائی کے بعد سیف اسلام اب تک روپوشی کی زندگی گزارہے ہیں۔ انہیں ایک آدھ مرتبہ سے زیادہ منظرعام پر نہیں دیکھاگیا مگر ان کی ملکی سیاست میں دوبارہ سرگرمیاں شروع ہونے کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔

لیبیا میں2018کے پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کے دوران معمر قدافی کی باقیات کہ پاس اقتدار میں ملک کی زمام سنبھالنے کا نیا او راہم موقع ہوسکتا ہے۔مگر سیاسی ماہرین سیف الاسلام کے سیاسی وژن کے بارے میں کئی طرح کے خدشات کابھی اظہار کرتے ہیں۔

ماضی میں کرنل معمر قذافی کے ساتھ رہنے اور ان سے سیاسی ومالی فوائد سمیٹنے والے قبائیلی رہنماؤں نے بھی خود کو منظم کرنا شروع کردیاہے۔

گذشتہ کچھ مہینوں سے قذافی کے حامیوں کے میراتھن اجلاس‘ ان کی انتخابات کے لئے پلاننگ ‘ پارلیمانی امیدواروں کے نامو ں کا اعلان او رصدراتی انتخابات کے لئے سیف الاسلام کا نام استعمال کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ قذافی کے حامی اب بھی ملک میں موجود ہیں