لکھنؤ میں دو کشمیریوں کو زد و کوب ، مصروف ترین سڑک پر افسوس ناک واقعہ 

لکھنؤ: لکھنؤ میں دو کشمیریوں پر ایک گروپ نے حملہ کردیا ۔ حملہ آور زعفرانی رنگ کا شرٹ پہنے ہوئے تھے ۔ ایک حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق مقامی رہنے والا بجرنگ سونکر نے سڑک پر کاروبار کرنے والے دو کشمیریوں پر حملہ کردیا ۔ پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ حملہ کی ویڈیو لے کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ بھی کردی گئی ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زعفرانی کرتے پر دو شخصوں نے دو کشمیریوں پر حملہ کردیا ۔

ویڈیو کے مطابق ایک زعفرانی شخص لکڑی سے پیٹ رہا ہے ۔ مہانگر پولیس اسٹیشن سرکل سنتوش سنگھ نے کہاکہ یہ واقعہ لکھنؤ کے ڈالی جنگ برج پر پیش آیا ۔ جب کشمیری یہاں خشک میوا فروخت کررہے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے ان کشمیریوں کو بچایا ۔ سرکل انسپکٹر نے بتایا کہ اس کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپلو ڈ کی گئی ہے ۔ پولیس سرکل سنتوش سنگھ نے بتایاکہ ایک نا معلوم شخص نے ملزم بجرنگ سونکر کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کروائی ہے ۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ مصروف ترین سڑک پر دن دہاڑے یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔