لمبے قد کے افراد میں کینسر کے امکانات!

لاہور (ویب ڈیسک)لمبے قد والے افراد محتاط رہیں کیونکہ حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ لمبے قد والے افراد میں کینسر جیسے موذی مرض کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انسانی قد میں ہر چار انچ اضافے کے ساتھ کینسر کے امکانات میں 20 فیصد تک اضافہ ہوتا جاتا ہے۔سویڈن میں ہونے والی تحقیق کے مطابق مشاہدے میں خواتین و مرد دونوں کو رکھا گیا تھا جس میں بتایا گیا کہ قد میں ہر چار انچ اضافے کے ساتھ خواتین میں کینسر کے امکانات 18 فیصد جبکہ مردوں میں 11 فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔جلد کے کینسر کے موذی مرض کا امکان مردوں اور خواتین دونوں کے قد میں چار انچ اضافے کے ساتھ تیس فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ پانچ فٹ سات انچ قد والی سویڈش خاتون میں چھاتی کے سرطان کے دس فیصد امکانات سامنے آئے۔سویڈن میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کی ڈاکٹر ایملی بینی نے بتایا کہ ہماری تحقیق نے حیران نتائج برآمد کیے ہیں ، ہم ایسے افراد میں کینسر کے امکانات کو کم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔