لفٹنٹ جنرل حسنین کا کشمیر یونیورسٹی کے چانسلرکی حیثیت سے تقرر

سری نگر۔ سابق ملٹری سکریٹریٹ لفٹنٹ جنرل سید عطا حسنین کو سنٹرل یونیورسٹی برائے کشمیر کا چانسلر مقرر کیاگیا ہے۔

اعلامیہ کی اجرائی عمل میں لانے والے یونیورسٹی کے رجسٹرار ایم افضل زرگرا نے بھی اس بات کی توثیق کی ہے کہ اگلے پانچ سال کے لئے چانسلر کے طور پر لفٹنٹ جنرل حسین کا تقرر عمل میں لایاگیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق’’ صدرجمہوریہ ہند نے اپنے اختیارات کے مطابق لفٹنٹ جنرل سید عطا حسنین کو سنٹرل یونیورسٹی برائے کشمیر کا چانسلر مقررکیا ہے‘‘۔

سیدعطا حسنین جن کی عمر65سال کی ہے سکیورٹی او ردفاعی صلاحیتوں کے ماہر ہیں اور انڈین آرمی کے تین ستارہ جنرل کے عہدے سے وہ ریٹائرڈہوئے ہیں۔ جون2013میں وہ ملٹری سکریٹری کے عہدے پر خدمات انجام دینے کے بعد ریٹائر ہوئے تھے