لفٹننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان فوج کے نئے سربراہ ہوسکتے ہیں

اسلام آباد: پاکستان میڈیا اطلاعات کے مطابق نواز شریف حکومت نے لفٹننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو نیا چیف آف آرمی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جیو ٹی وی نے خبردی ہے کہ باجوہ کے تقرر کااعلامیہ متوقع ہے ہوسکتا ہے یہ بہت جلد جاری کیا جائے گا۔

اسی دوران زبیر محمود حیات کو بحیثیت چیرمن جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی مقرر کیاگیا ہے۔موجودہ فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف اپنی تین سالہ معیاد کے بعد29نومبر کو سبکدوش ہوجائیں گے۔

سمجھا جارہا ہے کہ نواز شریف اور راحیل شریف کے درمیان طویل مشاورت کے بعد قمر جاوید باجوہ کا انتخاب عمل میں آیا ہے کیونکہ باجوہ کا شمار کشمیر معاملات کے ماہرین میں کیاجاتا ہے۔

پاکستان کی جس کمانڈوز ٹیم کی وہ نگرانی کرتے ہیں وہ ہندوستان کی سرحد سے جڑے مقبوضہ کشمیر میں متعین ہے ۔