لفظ لفظ خوشبو

٭ ہمیشہ سچی اور حق بات کہو، اگرچہ وہ کڑوی ہی ہو۔
٭ اللہ تعالیٰ نے ہر بیماری کی شفاء بھی پیدا کی ہے۔
٭ حیاء اور کم بولنا ایمان کی شاخیں ہیں۔
٭ سچائی کی مشعل سے فائدہ اُٹھاؤ اور یہ مت دیکھو کہ مشعل بردار کون ہے۔
٭ خوشی آپس میں بانٹنے سے اس طرح بڑھتی ہے جس طرح زمین میں بویا ہوا بیج فصل بنتا ہے۔
٭ اعلیٰ درجے کا معاف کرنے والا وہ ہے، جو بدلہ لینے پر قادر ہو مگر عفوودرگزر سے کام لے۔
٭  شروع کرنا تیرا کام ہے اور تکمیل کرنا خدا کا کام ہے۔