لطائف

٭ ایک صاحب کے گھر میں چور گھس آیا ۔ انہوں نے بڑی ہوشیاری سے کام لیتے ہوئے چور کی کنپٹی پر پستول رکھا اور ہاتھ اوپر کردیا اور منہ دیوار کی طرف کرکے کھڑا کردیا اور وہ سوچنے لگے کہ شور مچاکر محلے والوں کو بلایا جائے یا فون پر پولیس کو اطلاع دی جائے ۔ اسی دوران ان کا چھوٹا بیٹا پانی کا گلاس لے کر بھاگا ہوا آیا اور کہنے لگا : ابو ! ابو پشتول میں پانی بھرلیں یہ پانی کے بغیر نہیں چلتا ۔
٭ باپ بیٹے سے تم کب تک پڑھتے رہے تھے ۔ بیٹا : رات 12 بجے تک ،باپ : لیکن 11 بجے تو لائٹ چلی گئی تھی ۔ بیٹا : معصومیت سے میں پڑھنے میں اتنا مگن تھا کہ لائیٹ جانے کا پتا ہی نہیں چلا ۔
٭ مالک (نوکر سے ) یہ کیسی چائے بنائی ہے ؟نوکر : جناب آپ ہی نے تو کہا تھا کہ اگر دودھ نہ ہوتو ملک پاوڈر ڈال دینا آج ملک پاوڈر بھی نہیں تھا اس لئے ٹیلکم پاؤڈر ڈال دیا ۔