لاس اینجلس میں کاروں کا تصادم‘3افراد ہلا ک

لاس اینجلس ۔29اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) لاس اینجلس میں دو کاروں کے تصادم اور ان کے شعلہ پوش ہوجانے کے بعد سرکاری طور پر اعلان کیا گیا ہے کہ تین افراد ہلاک اور دیگر تین شدید زخمی ہوگئے ۔ عہدیداروں کے بموجب دونوں گاڑیوں کا تصادم جنوبی لاس اینجلس میں پیش آیا جس کے بعد دونوں کاریں شعلہ پوش ہوگئیں ۔ عہدیداروں کے بموجب مہلوکین میں ایک نومولود بچہ ‘ ایک بالغ لڑکا اور ایک بالغ شخص شامل ہے ۔ ان کی موت کی توثیق ہوچکی ہے ۔اس علاقہ کے دیگر تین افراد نازک حالت میں مقامی ہاسپٹل میں شریک کئے گئے ہیں ۔ موبائیل فون ‘ ویڈیوز سے پتہ چلتا ہے کہ راہ گیروں نے آگ بجھانے کی کوشش کی تھی ۔