لائبریری دیکھ کر بڑا مزہ آیا

بچے چھٹیاں میں مختلف مقامات کی سیر کررہے تھے، وہ روزانہ ابو سے ضد کرتے کہ آج ہم لوگ پارک چلیں گے، کبھی چڑیا گھر کی ضد تو کبھی میوزیم، لیکن ابو آج ہم لوگوں کو لائبریری دکھانے لے گئے۔ ابو نے بتایا دیکھو یہ لائبریری ہے۔ اس میں مختلف زبان جیسے اردو، ہندی، انگریزی، عربی، فارسی، جاپانی اور اس کے علاوہ دوسری زبانوں کی کتابیں بھی رہتی ہیں۔ لائبریری کے ایک منتظم ہیں جسے لائبریرین ہیں۔
بچو! اس خانہ میں دینی اور مذہبی کتابیں ہیں۔ وہ دیکھو اس شیلف میں کہانی کی کتابیں رکھی ہوئی ہیں۔ انو بولا وہ کیا ہے، ابو نے بتایا کہ یہ ایک الماری ہے جس میں ماہانہ پندرہ روزہ اور سہ ماہی شائع ہونے والی میگزین رکھی جاتی ہیں۔ انو وہ دیکھو جس میں کارڈ رکھے ہیں اور اس سے کتابیں ڈھونڈنے میں آسانی ہوتی ہے۔ اسے  کیٹلاگ کہتے ہیں اور یہ انگریزی کے A سے شروع ہوکر Z پر ختم ہوتا ہے۔ یہ رجسٹر ہے جس میں کتابوں کے نام لکھے جاتے ہیں اور کس زبان میں ہے وہ بھی لکھا جاتا ہے۔ بچو! یہ میز دیکھنا اس پر روزانہ شائع ہونے والے اخبار رکھے جاتے ہیں جس میں ہفت روزہ بھی ہوتا ہے۔ ہندی، انگریزی، اُردو، علاقائی زبان کے اخبار ہوتے ہیں جن سے ہمیں گاؤں، شہر، ملک، کھیل اور دوسری بہت سی خبریں ملتی ہیں۔ لائبریری دیکھ کر سب ایک ساتھ بول پڑے  لائبریری دیکھ کر بڑا مزہ آیا۔