قومی درجہ بندی برائے تعلیمی ادارہ جات میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ۱۲؍ ویں رینک برقرار

نئی دہلی : جامعہ ملیہ اسلامیہ کے قانون اور فن کے شعبہ جات نے بڑی چھلانگ لگا تے ہوئے ملک کی یونیورسٹیوں میں اس سال کی درجہ بندی میں پہلے دس میں اپنی جگہ بنائی ہے۔

جب کہ یونیورسٹی رینکنگ میں یہ گذ شتہ ۱۲ ؍ ویں مقام کو بر قرار رکھنے میں کامیاب رہی ۔مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل پرکاش جاویڈکر نے آج قومی درجہ بندی برائے تعلیمی ادارہ جات کی رپورٹ میں اس بات کا ارعلان کیا ہے۔

ملک کی یونیورسٹیوں میں جامعہ کی گزشتہ سال کی این آئی آر ایف کی درجہ بندی ۱۲؍ ویں مقام پر تھی۔جامعہ ملیہ اسلامیہ کے انتظامیہ نے اس درجہ بندی میں بہتر کارکردگی حاصل کی ۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے جامعہ کی رینکنگ برقرار رہنے اور اور اسکے شعبہ قانون ،فن تعمیر کی درجہ بندی میں بہتری پر خوشی کا اظہار کیا ۔