قومی ترانہ روک دینے گورنر یو پی کے حکم پر تنازعہ

لکھنؤ ، 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) گورنر اترپردیش رام نائک نے آج ایک متنازعہ حکم جاری کیا اور کہا کہ دوپہر کے وقت قومی ترانہ نہیں گانا چاہئے ۔ راج بھون میں وزراء کی حلف برداری کے بعد بالعموم قومی ترانہ بجایا جاتا ہے لیکن آج جب یہ ترانہ حلف برداری تقریب ختم ہونے کے بعد گایا جارہا تھا تب گورنر کی ہدایات پر اسے درمیان میں ہی روک دیا گیا ۔ قوی ترانہ کو ہر سرکاری تقریب کے اختتام پر گایا جاتا ہے ۔ لیکن رام نائک نے اپنے بیان سے نیا تنازعہ چھیڑ دیا ہے کہ ’’جن گن من‘‘ کو دن کے وقت نہیں گانا چاہئے ۔ انہوں نے اپنے عملہ کے ارکان کو زبانی ہدایت بھی دی ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ’’ہم قومی ترانہ کا احترام کریں اور قومی اتحاد کا عہد کریں تاکہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کے موقع پر یوم قومی یکجہتی منایا جائے ‘‘۔ گورنر یو پی  کے احکام پر ’’جن گن من‘‘ گانے کا عمل دوپہر میں روکا گیا ۔ اس حکم کے بعد یہ تنازعہ پیدا ہوا ہے کہ آیا اس قومی ترانہ کا احترام کیا جانا چاہئے یا حقیر مفادات کے سامنے اس عظیم ترانہ کی توہین کی جائے ۔ قومی ترانہ کو ہر سرکاری تقریب کے بعد گاتے ہوئے اس ترانہ کی اہمیت کو اجاگر کیا جاتا ہے ۔