قطر پر سعودی کے امتناعات کے باوجود سشما سوراج کریں گی قطر کا دورہ 

سورا ج کا دورہ اس بات کی بھروسہ ہے کہ قطر ہندوستان کا سکیورٹی ضرورتوں میں قابل بھروسہ اور اہم ساتھی ہے‘ اور کئی سالوں سے مسلسل ایل این جی کی بڑی پیمانے پرسربراہی کرنے والا ملک ہے۔

نئی دہلی۔ ایک ایسے وقت میں جب صحافی جمام خشوگی کے قتل پر سعودی عربیہ کو بین الاقوامی تنقیدوں کا سامنا ہے‘ خارجی امور کی وزیر سشما سوراج اتوار کے روز قطر کے دوروزہ دورے پر روانہ ہونی والی ہیں۔

پچھلے سال جون میں سعودی عربیہ اور قطر کے درمیان اس وقت رشتوں میں کھٹاس پیدا ہوگئی تھی جب سعودی اتحاد نے چھوٹی مگر دولت مند ملک قطر سے سفارتی تعلقات ختم کردئے تھے۔

اس عمل میں انڈیا نے دونوں سے علیحدگی اختیا ر کرتے ہوئے اس بات پر زوردیا کہ آپسی مخالفتوں کو بات چیت کے ذریعہ سے ہی ختم کیاجائے ۔سعودی کی جانب سے امتناع کی وجہہ قطر پر اخوان المسلمین کے طرز پر کام کرنے اور اسی طرح دہشت گردی کی حمایت کرنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

قطر نے دہشت گردی کی حمایت کرنے کے الزامات کو بے بنیاد قراردیا ہے۔سورا ج کا دورہ اس بات کی بھروسہ ہے کہ قطر ہندوستان کا سکیورٹی ضرورتوں میں قابل بھروسہ اور اہم ساتھی ہے‘ اور کئی سالوں سے مسلسل ایل این جی کی بڑی پیمانے پرسربراہی کرنے والا ملک ہے۔

اکٹوبر28اور 29کو قطر دورے کے دوران سوراج اپنے ہم منصب قطر کے وزیر محمد بن عبدالرحمن التھانی ‘ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ برائے قطر سے ملاقات کریں گی ۔

اس کے علاوہ وہ دوحہ میں مقیم ہندوستانی لوگوں سے بھی ملاقات کریں گی۔

سوراج کا دورہ ایک ایسے وقت میں ہورہا ہے کہ جب کچھ دن قبل سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے قطرکی معیشت کی ستائش کی قطر کے متعلق ان کا ناقابل یقین تبصرہ ہے۔

مستقبل کی پہل کے طور پر منعقد ہونے والی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’ نااتفاقیوں کے باوجود قطر کی عظیم معیشت ہے او روہ اگلے پانچ سالوں میں مزیدکچھ اور کرے گا‘‘۔