قطر سے ایران کے ذریعہ تجارت کا منصوبہ ۔ ترکی

انقارہ:ترکی کے وزیرمعیشت نہات زیوبیکی نے کہاکہ ترکی ‘ ایران او رقطر ایرین کی زمینی راستے کے ذریعہ قطر میں ترکی کی تجارت کیلئے مشاورت کررہے ہیں۔ یہا ں کی سرکاری ایجنسی انادولو سے بات کرتے ہوئے زیوبیکی نے جمعہ کے روز کہاکہ ہم تین ممالک قطر میں تجارت کے لئے متبادل راستے کی تلاش پر تبادلہ خیال کررہے ہیں اور اس بات کی تصدیق زنہو نیوز ایجنسی نے بھی کی ہے۔

جون 5کو سعودی عربیہ ‘ متحدہ عرب امارات‘بحرین ‘ مصر قطر سے اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرلئے تھے ‘ ان کا الزام ہے کہ قطر دہشت گردوں او ر شدت پسندوں کو امداد فراہم کررہے ہیں جبکہ دوحہ نے اس بات سے انکار کیا ہے ۔زیوبیکی نے کہاکہ ’’ ہم قطر کی تمام ضرورتوں کے لئے ملاقات کررہے ہیں۔

ترکی میں فراہمی کی تمام سہولتیں موجود ہیں ‘ جس میں صفائی کا سامنا‘ گھریلواشیاء اور ٹکسٹائیل جس کی قطر میں ضرورت ہے‘‘۔ خلیجی بحران کے بعد اپنے قریبی کی قطر کی مکمل حمایت میں ترکی پیش پیش ہے ‘صرف معاشی مدد نہیں بلکہ ایرانی خلیج میں قطر کے ساتھ ملک کر ترکی فوجی مشق بھی کررہا ہے ۔