قطبین کہاں واقع ہے ؟

بچو! قطب شمالی (North Pole) اور قطب جنوبی (South Pole) کو ’’قطبین‘‘ کہتے ہیں۔ یہ دونوں قطب دنیا کے آخری سرے پر واقع ہیں۔ یہاں سخت سردی ہوتی ہے، اس قدر زیادہ کہ ہر چیز منجمد ہوجاتی ہے اور یہاں کی ہوائیں تیز چبھنے والی ناقابل برداشت ہوتی ہیں۔
قطبین میں تاحدِ نگاہ برف ہی برف ہوتی ہے۔ شمالی قطب میں قطبی ریچھ (Polar Bears) رہتے ہیں جبکہ پینگوئن قطب جنوبی میں رہتے ہیں۔ ان جانوروں کے اپنے مخصوص علاقے ہیں اور ان کا کبھی آمنا سامنا نہیں ہوتا۔ انٹارکٹیکا قطب جنوبی کے گرد برف سے ڈھکا ہوا ایک بڑا براعظم ہے جہاں کچھ جگہوں پر برف کی تہہ پانچ کلو میٹر تک موتی ہے۔