قدرتی دانت ، نکلوانا نامناسب ماہرین کا مشورہ ضرور حاصل کریں

ماہر پراستھو ڈانٹسٹ ڈاکٹر محمد سراج الرحمن MDS
پروفیسر گورنمنٹ ہاسپٹل کا مشورہ
چہرے کی خوبصورتی ، چہرے پر رونق ، اُبھرا ہوا چہرہ (Fullness of Face ) کا دار و مدار دانتوں کی موجودگی پر منحصر ہوتا ہے ۔ یعنی خوبصورت چہرے کو جڑ صحت مند دانت کو موجودگی سے ہی ممکن ہے ، اکثر لوگ دانتوں کو اہمیت و صحت کا لحاظ کئے بغیر معمولی یا شدید درد کو وجہ سے نکلوادیتے ہیں ، جو آئندہ جاکر آہستہ چہرے پر ٹھسّہ (INDENTATION)  میں بدل جاتا ہے ، جس سے مریض کو عمر سے پہلے زیادہ عمر نظر آتی ہے یعنی چہرے کا ڈھانچہ چاہئے نیچے جبڑا  ہو یا اوپری جبڑا (Facial Skeletion ) اگر پُر نظر آنا ہو تو ان میں موجود دانتوں کا متعینہ مقام (Tooth Socket) میں دانت یا کم از کم صحت مند جڑ کا موجود رہنا ضروری ہے ۔ اسی لئے مریض کو چاہئے قدرتی دانت نکلوانے میں جلد بازی نہ دکھائیں ، معمولی درد کو لیکر دانت نکلوانے کو غلطی نہ کریں ۔ ماہرین دانت درد کتنا ہی شدت والا کیوں نہ ہوں چند منٹوں میں جدید آلات ، ادویات کے ذریعہ اس پر قابو پالیتے ہیں ۔ ورنہ قدرتی دانت نکلواکر امپلانٹ کروانا بہت بھاری خرچہ ہوتا ہے اور امپلانٹ ہر ایک کیلئے مفید نہیں ہوتا ۔ امپلانٹ کا طریقہ کار سرجری کے ذریعہ ہوتا ہے ، چہرے کے ہر حصہ پر امپلانٹ نہیں لگایا جاسکتا ، بالعموم بلڈپریشر ، شکر کے مریض والے عارضہ میں مبتلا ، گردوں کو شکایت ، کمزور مسوڑھوں کمزور ہڈی ، گھٹیا ، تھیرائیڈ کے مرض وغیرہ سے متاثرہ افراد میں امپلانٹ کو کامیابی نسبتاً کم ہوتی ہے ، بعض مرتبہ قلیل مدت میں یہ ناکارہ بھی ہوجاتا ہے ، ایک یہ کہ قیمتی علاج ، دوسرا سرجری ، تیسرا ناکارہ ہونے کے امکانات ، جسمانی بیماریاں … ایسی صورت میں قدرتی دانت کو برقرار رکھ کے دانت بنوانا دانشمندی ہوتی ہے ، منہ میں موجود ایک دانت بھی قیمتی ہوتا ہے ، اس کو مدد سے مستقل دانت ، فکسڈ لگواے جاسکتے ہیں ، دوسرا قدرتی نعمت کو پہنچانے سے چہرے کی ساخت برقرار رہتی ہے ، خرچہ بھی کم ہوتا ہے ، زیادہ دیکھ بھال ، احتیاط کی ضرورت نہیں ہوتی ، چاہئے ایک دانت تبدیل کرنا ہو یا مکمل ڈینچر ، منہ میں جتنے بھی دانت بچے ہوں ان کو برقرار رکھ کر خصوصی طریقہ کار کے ذریعہ دانت بنائے جاتے ہیں جس کی صرف ماہرین Prosthodontist بناتے ہیں یہ چوکڑے جنہیں ’’ اوور ڈینچر ، (Over Denture) کہا جاتا ہے ، اچھی خاصی پکڑ رکھتے ہیں ، چہرے ساخت جو کھوچکی تھی دوبارہ بحال کیا جاسکتا ہے ۔ پراستھوڈانٹسٹ جو دانتوں کے بنانے کے ماہر ہوتے ہیں یہ دانت جو بناتے ہیں ، مختلف زاویہ سے فائدہ مند ہوتے ہیں ۔ پہلا فائدہ : چہرے کو کھوئی ہوئی ساخت کو بحال کیا جاتا ہے ، چہرے کی جھڑلیاں (Folds) درست ہوتے ہیں ۔ دوسرا فائدہ : چبانے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے ۔ تیسرا فائدہ : انداز بیاں یعنی بات چیت کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے ۔ اس طرح ماہرین جو ڈینچر خصوصی طریقہ کار اپنایا جاتا ہے جس سے ڈینجرس جلدی خراب یا پکڑ کم نہیں ہوتی اس کے علاوہ ، نہ ٹوٹنے والے چوکڑے (Flexible) نرم پوشت والے (Soft Liner) قدرتی ساخت والے (BPS) امپلانٹ کو پکڑ والے (Implant – Overdentures)اور فکسد دانتوں میں انقلابی تبدیلی LAVA, ZIRCONIA جو بالعموم لمبے عرصے تک بنامسائل کے ساتھ دیتے ہیں ، بشرطیکہ صاف رکھیں ہر (6) ماہ میں چک اپ کرالیں ۔مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 64648393, 9246348485 پر ربط قائم کریں۔