فیفاورلڈ کپ۔ ٹیم کی جیت پر کروشیا صدر کا دلت کو چھولینا والا وکٹری ڈانس۔ویڈیو

روس کے ساتھ کوارٹر فائنل میچ کے بعد ٹیم کو مبارکباد دینے کے لئے کروشیا کی صدر کولینڈا گرابر ‘کیٹرویک لاکر روم میں بھی پہنچ گئی
نئی دہلی۔ فٹبال کے ایک حقیقی مداح طرح قومی پرچم پر مشتمل کپڑے زیب تن کئے پچھلے ہفتے کروشیائی صدر فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔

یہ مقابلہ روس اور کروشیا کے درمیان کھلاگیاتھا۔کولینڈا گرابرکیٹرویک ناصرف کروشیائی فٹبال شائقین کے ساتھ بیٹھ کر میاچ کا مشاہدہ کیا بلکہ انہو ں نے کوارٹر فائنل سے مقابلے میں کروشیا کی جیت پر وکٹری ڈانس کرکے سب کا دل جیت لیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے لاکر میں جاکر تمام کھلاڑیوں کو حیران بھی کردیا اور میاچ کے بعد تمام کھلاڑیوں سے گلے مل کر انہیں مبارکباد بھی پیش کی۔

ایک فٹبال مداح نے جیسے ہی سوشیل نٹ ورک پر صدر کی تصوئیریں او رویڈیو ز پوسٹ اس کو پسند کیاجانے لگا ۔

اپنی ٹیم کے تئیں ان کے جذبات ایک مثال بن گئے۔ سیمی فائنل سے قبل کروشیائی صدر نے اپنے سرکاری فیس بک اکاونٹ سے ٹیم کی حوصلہ افزائی کی تھی اور انگلینڈ کو 2۔1سے شکست دینے کے بعد ٹیم کی ستائش بھی کی ۔ فرانس او رکروشیاکے درمیان میں فائنل مقابلہ 15جولائی کو کھیلا جائے گا۔

جنوری 2015میں کولینڈا گرابرکیٹرویک کروشیاکی چوتھی صدر کے طور پر منتخب ہوئے ہیں۔ مشرقی یوروپی ملک میں صدر کا عہدہ حاصل کرنے والی وہ پہلی خاتون بھی ہیں۔ پچاس سالہ صدر کو اٹھ زبانوں پر عبور ہے جس میں پرتوگالی او راٹلین بھی شامل ہے۔ سال1996میں ان کی شای جاکو کیٹروک سے ہوئی تھی اور ان کے دو بچے بھی ہیں