فیتھ ہاسپٹل ، جنرل و چیسٹ … یاقوت پورہ

پرانے شہر میں عصری سہولتوں سے آراستہ مکمل دواخانہ

ڈاکٹر محمد مشتاق علی کا شمار حیدرآباد کے نامور ، تجربہ کار اور ماہر فزیشین میں ہوتا ہے جنھوں نے گزشتہ 35 برسوں میں اپنی مسیحائی اور دست شفا کے ذریعہ سینکڑوں مریضوں کا کامیاب علاج کیا اور آج بھی اُن کے کلینک میں مریضوں کاہجوم دیکھ کر یہی احساس ہوتا ہیکہ ڈاکٹر صاحب صرف دواؤں کے ذریعہ ہی علاج نہیں کرتے بلکہ انسانی ہمدردی ، جذبہ خدمت اور نرم مزآجی کے ذریعہ مریض کاآدھا علاج یوں ہی ہوجاتا ہے ۔ کتنے ہی مایوس اور نادار مریضوں کو ڈاکٹر مشتاق نے زندگی کا حوصلہ عطا کیا ہے ۔ وہ پیشہ طب کے پرتقدس پیشہ کو انسانی خدمت کا ذریعہ مانتے ہیں۔
ڈاکٹر محمد مشتاق علی عثمانیہ یونیورسٹی کے مایہ ناز سپوت ہیں ۔ انھوں نے میڈیسن کی تکمیل کے بعد اُس دور کے ماہر ڈاکٹروں سے استفادہ کیا اور علاج و معالجہ میں شاندار تربیت حاصل کی۔ 1982 ؁ء سے اُنھوں نے باقاعدہ پریکٹس کا آغاز کیا ۔ چنانچہ رین بازار روڈ یاقوت پورہ میں واقع اُن کا ملٹی اسپیشالٹی کلینک آج تک بھی بلالحاظ مذہب و ملت ہر درد کادرماں بنا ہوا ہے ۔
اس 35 سالہ کلینک کے ذریعہ ڈاکٹر محمد مشتاق علی نے اپنی قابلیت ، صلاحیت ، ماہرانہ علاج اور خدمت خلق کے جذبہ کے ذریعہ دور دور تک اپنی شہرت اور کامیابی کا لوہا منوایا ہے۔ وہ قدیم شہر کے کئی علاقوں میں کافی شہرت یافتہ اور مقبول ترین ڈاکٹر کی حیثیت سے متعارف ہیں۔
عوام کی طبی ضرورتوں اور بعض مریضوں کی فرمائش کی تکمیل کرتے ہوئے ڈاکٹر مشتاق علی نے اس مقام پر کارپوریٹ ہسپتال کی طرز پر ایک مکمل باقاعدہ اور تمام جدید سہولتوں سے آراستہ ہاسپٹل قائم کرنے کا نہایت جرأت مندانہ اور ہمدردانہ فیصلہ کیا ہے چنانچہ یکم اگست 2017؁ء سے فیتھ ہاسپٹل جنرل اینڈ چیسٹ کا آغاز ہوچکا ہے جہاں اُن کے علاوہ اُن کے دو ہونہار اور قابل صاحبزادے جن میں ایک ماہر امراض سینہ ( پلونالوجسٹ ) Consultant Pulmonologist & Intensivist ہیں اور دوسرے کنسلٹنٹن فزیشن اور ڈائیبٹالوجسٹ Consultant Physician & Diabetologist ایم ڈی ہیں ، خدمات انجام دیں گے ۔ یہ دونوں جواں سال ڈاکٹرس بہ حیثیت کنسلٹنٹس کام کررہے ہیں ۔ اس دواخانہ میں دیگر قابل تجربہ کار اور نمایاں طبی پس منظر رکھنے والے ڈاکٹرس ، نرسس ، پیرا میڈیکل اسٹاف اور دوسرا عملہ بھی ماہرین ڈاکٹرس کی اعانت کیلئے چوبیس گھنٹے مکمل طورپر اپنی خدمات انجام دے گا ۔ اس ہاسپٹل میں آوٹ پیشنٹ ، ان پیشنٹ ، ایمرجنسی میڈیکل کیر ، ایم سی کیاژویلٹی ڈپارٹمنٹ کے ذریعہ تمام طرح کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں جن میں سنٹرل آکسیجن لائین ، مانٹیرز ، ای سی جی ، لیاب ، ایکسرے اور دیگر سرویسیس 24 گھنٹے دستیاب رہیں گے ۔
16 بیڈس پر مشتمل دواخانہ میں 6 ایمرجنسی کیر بیڈس بھی فراہم ہیں ۔ یہ ہسپتال کارپوریٹ ہسپتال نہیں ہے لیکن کارپوریٹ ہسپتال کی طرح کے تمام عصری ، جدید sophisticated آلات و مشین اور مکمل آپریشنل و کارکرد سسٹم دن رات چوکس اور مستعد رہے گا ۔
فیتھ جنرل و چیسٹ ہاسپٹل نے ڈاکٹر محمد مشتاق علی کے دیرینہ خواب کو شرمندۂ تعبیر کیا ہے ۔ ہم اُن کے جذبۂ خدمت کو سلام کرتے ہیں ۔ امید ہے کہ یہ ہسپتال بہت کم عرصہ میں اپنے کامیاب اور موثر علاج کے ساتھ ساتھ اپنی بے پناہ خدمات کے ذریعہ طب کی دنیا میں شہرت کی بلندیوں کو چھولے گا ۔
مزید تفصیلات اور ربط کے لئے ٹیلیفون نمبر : 040-24520797 یا 9959065415
پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔
ہر ایک مقام سے آگے مقام ہے تیرا
حیات ذوق سفر کے سوا کچھ اور نہیں