فوج نےکانگریس کےسرجیکل اسٹرائیک کےدعوے کوبتایا جھوٹا، ستمبر2016 سےپہلےکبھی نہیں ہوئی سرجیکل اسٹرائیک

لوک سبھا الیکشن 2019 میں بی جے پی سرجیکل اسٹرائیک اورایئراسٹرائیک کے دم پراپوزیشن جماعتوں پرسبقت حاصل کرنے کی کوشش کرتی نظرآئی توکانگریس نے بھی دعویٰ کیا کہ یوپی اے کی مدت کارمیں بھی 6 سرجیکل اسٹرائیک کی گئی تھیں۔ اس پردائرایک آرٹی آئی کے جواب میں فوج نے بتایا ہے کہ یوپی اے کے وقت میں پاکستان کی زمین پرکوئی سرجیکل اسٹرائیک نہیں کی گئی تھی۔

جموں کے ایک آرٹی آئی کارکن کی عرضی پرفوج کے جنرل ڈائریکٹر فوجی مہم (ڈی جی ایم او) نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ آرٹی آئی کارکن روہت چودھری نے اطلاع مانگی تھی کہ 2004 سے 2014 کے درمیان اورستمبر2014 کے بعد فوج نے پاکستان پرکتنی بارسرجیکل اسٹرائیک کی؟ ان میں کتنی کامیابی ملی؟ جواب میں ڈی جی ایم اونے بتایا کہ ہمارے پاس 29 ستمبر 2016 سے پہلے کی گئی کسی سرجیکل اسٹرائیک کی اطلاع نہیں ہے.

واضح رہے کہ حال ہی میں سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نےکہا تھا کہ کانگریس حکومت نے مسلح افواج کوکھلی چھوٹ دی تھی۔ یوپی اے کے دوراقتدارمیں فوج نے کئی سرجیکل اسٹرائیک کی تھیں۔ ہمارے لئے فوجی مہم ہندوستان مخالف طاقتوں کومعقول جواب دینے کا ذریعہ تھیں، نہ کہ ووٹ جمع کرنے کا طریقہ۔ بی جے پی نے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کے دعوے پرسوال کھڑے کرتے ہوئے کہا تھا کہ کانگریس کو جھوٹ بولنے کی عادت سی ہوگئی ہے۔

مرکزی وزیرپرکاش جاویڈکرنے 2 مئی کو روہت چودھری کی آرٹی آئی کا ذکرکرتے ہوئے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ ایک آرٹی آئی کے مطابق ہندوستانی فوج نے 2016 میں پہلی بارسرجیکل اسٹرائیک کیا۔  اب وہ کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے بھی 6 سرجیکل اسٹرائیک کی تھیں۔ ایک آرٹی آئی میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان پرپہلی سرجیکل اسٹرائیک ستمبر2016 میں ہوئی تھی۔ اس سے پہلے کبھی ایسا حملہ نہیں کیا گیا تھا.