فلم ’’شعلے‘‘ کی کاسٹ 40 سال بعد ایک شہ نشین پر

ممبئی ۔ 17 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایسا موقع بہت کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے جب کسی مشہور فلم کی کاسٹ کئی سال گزر جانے کے بعد ایک بار پھر اکٹھی ہو جائے اور پرانی یادیں تازہ کرے۔ ہیما مالینی کی میوزک البم ‘’ڈریم گرل‘‘ کی لانچنگ تقریب میں ویرو، بسنتی، رادھا اور جے ایک ساتھ اسٹیج پر نظر آئے اور با لی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ’’شعلے‘‘ کی یادیں ایک بار پھر تازہ کیں۔اس موقع پر امیتابھ بچن نے کہا کہ ہماری ٹیم کے دو لوگ سنجیو کمار اور امجد خان ہمارے درمیان نہیں رہے ، ہم انہیں کھو چکے ہیں لیکن کیا کریں وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا۔اس البم میں ہیما مالینی کے ساتھ معروف پلے بیاک سنگر بابل سپریو نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جس پر ہنستے مسکراتے ہیما مالینی نے کہا کہ ویرو نے بسنتی کو ناچنے تو نہ دیا لیکن گانا گانا ضرور شروع کردیا ہے۔