فلسطین کے صدر محمود عباس سخت علیل ، اسپتال میں شریک

واشنگٹن : فلسطین کے صدر محمود عباس سخت علیل ہوگئے ہیں ۔امریکہ کے ایک دواخانہ میں میں انہیں شریک کر وایا گیا ہے۔فلسطین کے عہدیداروں نے بتا یا کہ امریکہ میں ابو ماذن نامی ایک دواخانہ میں صدر کو شریک کروایا گیا ہے۔واضح رہے کہ 82سالہ فلسطینی صدر اسی ماہ کے 20تاریخ کو اقوام متحدہ کی سکیوریٹی کونسل سے خطاب کیا تھا۔جس میں انھوں نے اسرائیل کے ساتھ تعطل کے ساتھ امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔فلسطینی صدر یاسر عرفات کے انتقال کے بعد فلسطین کے صدر بنے۔

نفر ت کی سیاست سے اقلیتوں ، دلتوں اور ملک کا نقصان
کانپور: جمعےۃالعلماء ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی نے سرکاری پالیسیو ں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ موجو دہ وقت میں ملک جس راستہ پرجارہا ہے اگر اسی راستہ پر چلتا رہا تو ایک دن کنگال ہوجائے گا۔نفرت کی سیا ست سے اقلیتوں اور دلتوں اور ملک کا نقصان ہورہا ہے۔

ملک کو ہندو راشٹریہ بنا نے کی سازش کی جا رہی ہے۔مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ ملک میں نفرت کی سیاست کی جارہی ہے۔اقلیتوں سے عزت سے جینے کا حق چھینا جا رہا ہے۔یہ ملک بربادی کے راستہ پر جارہا ہے۔انھوں نے کہاکہ ملک کو ہندوراشٹریہ بنانے کی سازش کی جارہی ہے لیکن سیکولر لوگ ا سکو کامیاب ہو نے نہیں دیں گے۔انھوں نے کہا کہ آر ایس ایس کی پالیسیوں کو آگے بڑھگا یا جارہا ہے ۔پیار و محبت سے ہم سب کو مل کر رہنا چاہئے۔

جس کا حق ہے اسے دیا جائے۔ملک میں پیار و محبت امن و اخوت قائم رہے تو ملک ترقی کے منازل طے کریگا۔انھو ں نے کاس گنج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں اصلی مجرموں کو چھپایا جارہا ہے۔مولانا مدنی نے کہا کہ ملک میں اقتصادی خرابیاں آرہی ہے۔بینکوں کو ہزاروں کروڑوں روپیوں کا چونا لگایا جارہا ہے۔جو لوگ ملک کی دولت لٹوارہے ہیں وہی لوٹنے والو ں کو ملک سے باہر نکلوارہے ہیں ۔

حکو مت کے پاس طاقت نہیں ہے کہ وہ انہیں باہر جانے سے روکیں۔ملک میں اگر ایسا رہاتوملک ایک دن کنگا ل ہوجائیگا۔انھوں نے مزید کہاکہ ہمارا ملک ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے۔قانونی اعتبار سے تمام مکاتب فکر کو اپنے مذہبی امور میں مکمل آزادی ہے۔اور یہی اس ملک کی خاصیت ہے ۔یہاں کے عوام ہندو ،مسلم،سکھ ، عیسائی،،دلت اور دیگر دھرم اور برادری کے لوگ ہزاروں سال سے آپس میں پیار و محبت سے رہتے آرہے ہیں ۔

اس ملک کی گنگا جمنا تہذیب پوری دنیا میں مشہور ہے۔لیکن مٹھی بھر فرقہ پرست عناصر ملک میں فساد کر رہے ہیں ۔