فلسطینی سرنگوں کا توڑ‘ غزہ کے گرد زیر زمین اسرائیلی دیوار کی تعمیر

کیسوفیم۔ اسرائیلی فوج فلسطین کے علاقے غزہ پٹی میں مزاحمتی تنظیموں کی طرف سے کھودی گئی سرنگوں کی روک تھام کے لئے سرحد پر کنکریٹ کی زیر زمین دیوار کی تعمیر جاری رکھے ہوئے ہے۔

ذرائع کے مطابق اسرائیلی حکام کو توقع ہے کہ غزہ کی سرحد پر کنکریٹ کی زیر زمین دیوایر کی تعمیر سے غزہ پٹی کے طرف سے لاحق خطرات کے تدارک میں مد د ملے گی۔ حال ہی میں اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہ یکہ فوج نے غزہ جنوبی فلسطینی علاقوں میں سرنگوں کی روک تھا م کے لئے زیرتعمیردیوار فصیل کا 90فیصد حصہ مکمل کرلیاہے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں بتایاگیا ہے کہ غزہ کے گرد دیوار کی تعمیر کاکام اگلے چارماہ تک جاری رہے گا۔ توقع ہے کہ چار ماہ میںیہ منصوبہ اگلے چار ماہ تک بھی جاری رہے گا۔ دیوار کی تکمیل سے فلسطینی مزاحمت کاروں کو دراندازی کے لئے سرنگوں کی کھدائی کا موقع نہیں ملے گا۔

دیوار کی تعمیر کاکام چوبیس گھنٹے جاری ہے۔ خیال رہے کہ اسرائیل غزہ او رجنوبی فلسطینی علاقوں کے درمیان کئی ماہ سے دیوار فاصل کی تعمیر جاری کئی میٹر گہری ہے ۔ دیوار کا نچلا حصہ 90فیصد مکمل کرنے کا دعوی کیاہے۔