فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی سخت مذمت : آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر نوید حامد

نئی دہلی : ہندستان میں مسلم تنظیموں کی وفاقی باڈی آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت نے معصوم او رنہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی ہتھیار بند فوج کے ذریعہ ظالمانہ کارروائی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے ۔

اس درندگی میں ۵۸؍ افراد شہید ہوئے ہیں ۔اور کئی ہزار زخمی ہوئے ہیں ۔ آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر نوید حامد نے سمیت معصوم شہریو ں پر راست گولہ بارود کے استعمال کو پوری طرح مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کے ذریعہ فلسطینیوں کی نسل کشی پر نہ صرف فوری طور پر روک لگنی چاہئے ۔او رظالموں کے خلاف سخت کارروائی کرنا چاہئے ۔

انھوں نے کہا کہ یروشلم کے مقدس شہر جہاں اسلام کا قبلہ اول او رمسلمانوں کی تیسری سب سے مقدس مسجد موجود ہے اس کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طورپر منتخب کرنے او راپنے سفارت خانہ کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا امریکہ کا ایک طرفہ فیصلہ تمام بین الاقوامی اقدار کے خلاف ہی نہیں بلکہ اقوام متحدہ کی قرارداد کی خلاف ورزی بھی ہے ۔