فبرو ری 25کو میرٹھ میں آر ایس ایس والینٹرس کا سب سے بڑی میٹنگ

مجوزہ میٹنگ’’ راشٹرودیا۔ سیویم سیوک سماگم‘‘ جس سے آر ایس ایس سربراہ موہن بھگوات خطاب کریں گے‘ میں شرکت کے لئے پچھلے تین ماہ کے اندر اترپردیش کے چودہ اضلاع سے 3.01لاکھ لوگوں نے اپنے نام رجسٹرارڈ کرائے ہیں ۔

میرٹھ علاقہ کے تحت یہ اجلاس ہوگا۔آر ایس میرٹھ میں 25فبرورت کو سیویم سیوکوں کا سب سے بڑی میٹنگ منعقد کرنے جارہی ہے تاکہ مغربی اترپردیش میں اپنی جڑوں کو مضبوط کیا جاسکے۔پچھلے پندرہ سالوں سے میرٹھ پرانت جوکہ ریاست کا مغربی حصہ ہے میں آر ایس ایس کا مضبوط موقف ہے۔

پچھلے سال ریاست میں بی جے پی کے برسراقتدار انے کے بععد آر ایس ایس یہاں پر اپنے جڑیں اور مضبوط کرنے کی کوششوں میں سرگرم ہوگئی ہے۔مذکورہ 14اضلاع میں دلتوں او رمسلمانوں کی اکثریت ہے۔

میرٹھ‘ سمبھال‘ باغپت‘ مظفر نگر‘ شاملی‘ امروہا‘ مراد آباد‘ سہارنپور‘ بجنور‘رام پور کے علاوہ غازی آباد اور نوائیڈا بھی میرٹھ یونٹ کے تحت آتے ہیں۔میٹنگ میں شرکت کے لئے اپنے ناموں کا اندر اج کرانے والے3.01لوگوں میں ایک مسلمان بھی ہے ۔

تین لاکھ میں سے تقریبا1.70لاکھ آر ایس ایس کا روایتی یونیفارم پہلی بار زیب تن کریں گے۔ میرٹھ کے گڑھ روڈ پر 1200ایکڑ پر پھیلے ہوئے وسیع وعریض میدان میں اس پروگرام کا انعقاد عمل میں ائے گا۔آر ایس ایس نے پچاس روپئے فیس کے عوض ان لائن رجسٹریشن کرایا جس سے 1.5کروڑ روپئے تنظیم کے لئے اکٹھا بھی کئے گئے۔

آرایس ایس کے میرٹھ علاقے کے پرچار پرمکھ اجئے متل نے کہاکہ تقریبا5700والینٹرس اکٹوبر2017سے یکم جنوری2018تک گھر گھر جاکر مجوزہ اجلاس کے متعلق مہم چلائی ہے۔متل نے کہاکہ ’’تنظیم کی تاریخ میں آر ایس ایس کا یہ سب سے بڑی میٹنگ ہوگی۔

پوری علاقے کے ہر گاؤں سے ہم نے دس ہزار سے زائد رجسٹریشن کروائے ہیں۔ اور اب اس پرانت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہر گاؤں میں سیویم سیوک موجود ہیں‘‘۔آر ایس ایس تین لاکھ رجسٹریشن پر مشتمل سیویم سیوکوں اور فون نمبرات اور پتہ پر مشتمل ڈاٹا بھی تیار کررہا ہے۔