غیربی جے پی جماعتوں کا 23 مئی کو اجلاس : سونیا گاندھی

نئی دہلی ، 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) یوپی اے چیئرپرسن سونیا گاندھی نے غیربی جے پی جماعتوں یا یوں سمجھے یو پی اے اور غیراین ڈی اے پارٹیوں کا 23 مئی کو ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے جو جاریہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے اعلان کا دن ہے۔ سونیا گاندھی نے ٹی آر ایس، تلگودیشم، وائی ایس آر سی اور متعدد غیربی جے پی جماعتوں جیسے بیجو جنتا دل کو بھی شخصی طور پر مدعو کیا ہے۔ یو پی اے کا مقصد ہے کہ مرکز میں غیربی جے پی حکومت تشکیل پانا چاہئے۔ تاہم، ٹی آر ایس نے دعوت نامہ وصول ہونے کی تردید کی ہے۔ مجوزہ میٹنگ میں این ڈی اے کو درکار عددی طاقت نہ ملنے کی صورت میں مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر غور ہوگا۔