غلط فہمی

ایک چھوٹا بچہ اپنے دونوں ہاتھوں میں ایک ایک سیب لئے کھڑا تھا اس کے و الد نے مسکراتے ہوئے کہا ’’ بیٹا ایک سیب مجھے دے دو ‘‘ اتنا سنتے ہی بچے نے ایک سیب کو اپنے دانتوں سے کاٹ لیا ۔ اس سے پہلے کہ اس کے و الد اسے کچھ کہہ  پاتے اس بچے نے دوسرے سیب کو بھی اپنے دانتوں سے کاٹ لیا ۔ اپنے بیٹے کی اس حرکت پر والد حیران سے رہ گئے اور ان کے چہرے سے مسکراہٹ غائب ہوگئی ، تب ہی بیٹے نے اپنے ننھے ہاتھ کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا …
’’ ابو یہ لے لیں ! یہ والا سیب زیادہ میٹھا ہے ‘‘
ہم کبھی کبھی پوری بات اور معاملات کو سمجھنے کی کوشش ہی نہیں کرتے اور غلط فہمیوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔