غزہ میں توانائی کم کرنے کی اسرائیل کی شروعات

غزہ پٹی :حماس پر دباؤ کے لئے فلسطینی انتظامیہ کی جانب سے دی گئی دراخواست پر عمل آواری کرتے ہوئے غازہ پٹی میں سربراہ کئے جانے والی برقی کی کمی کا پیر کے روز اسرائیل نے اعلان کیا۔اسرائیل سکیورٹی کابینہ نے کہاکہ اس بات کا فیصلہ کیاگیاہے کہ یومیہ اوسط چار گھنٹے کی برقی غزہ کی دوملین رہائشیوں کو فراہم کی جاتی تھی جس میں45منٹ کی کٹوتی کی جائے گی۔

انسانی حقوق گروپ نے برقی کٹوتی کی وجہہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کو انسانیت سوز قراردیتے ہوئے کہاکہ اس سے اسکول‘ اسپتال اور تجارتی مراکز پوری طرح کام نہیں کرسکیں گے۔غزہ میں پانی کی صفائی کا کام جوشروع ہوا ہے وہ تھم جائے گا۔اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو ن نے کہاکہ ’’غزہ پٹی میں برقی کی سربراہی کا مسئلہ فلسطین کا اندرونی معاملے ہے‘‘۔

حماس کے ترجمان فواذی برہومی کے بیان کو دی انڈیپنڈنٹ نے لکھا ہے کہ’’غزہ میں صحت اور ماحولیات کی حالات کی ذمہ داری اسرائیل اور فلسطینی انتظامیہ پر عائد ہوگی‘‘۔مغربی کنارہ نژاد فلسطینی اتھاریٹی( پی اے) نے حماس کو قصور وار ٹھراتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وہ توانائی کی سپلائی میں کٹوتی کے بعد برقی کی بازادائیگی میں پوری طرح ناکام ہوگئی ہے