غرور اللہ کو پسند نہیں

ایک دفعہ کا دکر ہے کہ ایک ہرن ایک پل پر سے دریا پار کر لیا تھا ۔ اچانک اس کی نظر صاف بہتے ہوئے پانی میں اپنے سائے پر پڑی ، وہ اپنی خوبصورتی کو سراہنے لگا ۔ اس نے اپنے آپ سے کہا میں کتنے خوبصورت سینگوکا جوڑا رکھتا ہوں ۔ اگر میری پتلی ٹانگیں بھی سینگوں کی طرح خوبصورت ہوتیں تو میں دنیا بھر کے جانوروں میں سب سے زیادہ خوبصورت ہوتا ۔ وہ اپنی ٹانگیں پر بہت شرمندہ ہوا ۔ اس نے شیر کی دہاڑ سنی اور وہاں سے بھاگنے لگا ۔ وہ بہت تیزی سے جنگل کی طرح بھاگ رہا تھا ۔ جیسے ہی و ہ جنگل میںگھسا اس کی خوبصورت سینگ ایک گھنی شاخ میں اُلجھ گئی ۔ جس سے وہ بری طرح پھنس گیا شیر اس کے پاس پہنچا اور اس نے جھپٹ کر اس کی زندگی تمام کردی ۔ جو سینگ پر اس کو ناز اور غرور تھا وہی اس کی موت کا باعث بنا ۔ اس لئیہ ہمیں کسی بھی چیز پر غرور نہیں کرنا چاہئے ۔ کیونکہ غرور ناز اللہ کو پسند نہیں ہے ۔