عوام پر معاشی بوجھ کے دباؤ کو تسلیم کرتا ہوں : شاہ عبد اللہ دوم

عمان : اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے عوام کے مسلسل احتجاج او راس کے نتیجہ میں وزیر اعظم کی برطرفی کے بعد ایک بیان میں کہا ہے کہ میں عوام کے ساتھ ہوں اور ان پر ڈالے گئے معاشی بوجھ کو تسلیم کرتا ہوں ۔

قوم کے نام پیغام میں شاہ عبد اللہ نے کہا کہ اردن کو کئی چیلنجز درپیش ہیں اور ان سے دانش مندی او رذمہ داری کے ساتھ نمٹنا ہوگا ۔ریاست کے تمام ادارہ شفافیت او رذمہ داری کو یقینی بنانے کے لئے تمام اقدمات کریں گے ۔

عمان میں صحافیوں اوردانشوروں کے ایک وفد سے ملاقات میں شاہ عبد اللہ نے کہا کہ شہریوں کو اپنے حقوق کے لئے آواز اٹھانے کا حق ہے ۔او رمیں کسی صورت میں اردنی عوام کو تکلیف نہیں دوں گا

۔انھوں نے کہا کہ اردن کی نوجوان نسل حالیہ دنوں میں مہذبانہ انداز اختیار کیا ہے اور مجھے اس پر اپنی قوم پی فخر ہے ۔ہر اردنی شہری اپنے مستقبل کے لئے بات کرتا ہے ۔ان کا مستقبل اردن کے مستقبل سے وابستہ ہے ۔

ان موقع پر انھوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کو اپنی بہتر کارکردگی بنانے شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے نیا سلوک اختیار کرناہوگا ۔انھوں نے ملک کی ترقی کے لئے نوجوانوں کو آگے لانے کی ضرورت پر بھی زوردیا او رکہا کہ ملک کی ترقی کے لئے نوجوانوں اور پڑھے لکھے افراد کا ریاستی اداروں میں آنا ضروری ہے ۔