عمران ملک کی باگ ڈور سنبھالنے والے پانچ ویں کرکٹر

نئی دہلی۔ عالمی سیاست میں پانچ ایسے سیاست داں ہیں جنہوں نے سیاست کے میدان میں آنے سے قبل کرکٹ کے میدانوں میں اپنا نام بنایا اور بعد یں انہوں نے بطور وزیراعظم اپنے ملک کی باگ ڈور سنبھالی۔

اس فہرست میں پاکستان تحریک انصاف کے چیرمن عمران خان ان دنو ں موضوع بحث ہیں‘ گذشتہ دنوں انہوں نے پاکستان کے 22ویں نو منتخب وزیراعظم کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

عمران خان نے پاکستان کے لئے 88ٹسٹ اور 175ون ڈے کے علاوہ 382فرسٹ کلاس میچ بھی کھیلے ہیں جبکہ پاکستان میں 1992کا ون ڈے ورلڈ کپ ان کی قیادت میں ہی جیتا تھا۔پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف بھی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل چکے ہیں۔

انہوں نے 1973میں ریلویز کے لئے فرسٹ کلاس میچ کھیلا تھا‘ تاہم وہ اس میں بغیر کولی رن بنائے آؤ ٹ ہوگئے تھے۔ نواز شریف تین مرتبہ پاکستان کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔

سرایلک ڈگللس 1963میں برطانیہ کے وزیراعظم بنے‘ ان کے عہدے کی مدت ایک سال تھی‘ سرایلک نے میڈل کاؤنٹی اور آکسفورڈ ڈیونی ورسٹی کی جانب سے کرکٹ کھیلی‘ اس کے علاوہ انہوں نے 1964میں نیوز ی لینڈکے پہلے ایسے وزیراعظم تھے جن کی پیدائش بھی نیوز ی لینڈ میں ہوئی تھی۔

ڈیلن بیل نے نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن کی نمائندگی کرتے ہوئے 1847سے 1876تک فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی تھی۔ان کی بطوروزیر اعظم عہدے کی مدت 20دن تھی۔راتو سرکیمی سیسی مارافیجی کے پہلے وزیر اعظم تھے۔

انہوں نے فیجی کے لئے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی اور نیوزی لینڈ کے دورے پر بھی گئے۔ راتوسرکیمی سیسی مارا نے فیجی کی نمائندگی کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے خلاف تاریخی فتح بھی حاصل کی تھی