عمران خان کے دونوں بیٹے لندن سے پاکستان پہنچے

کراچی/اسلام آباد(سیاست ڈاٹ کام)وزیراعظم عمران خان کے دونوں بیٹے سلیمان عیسیٰ خان اور قاسم خان لندن سے ہفتے کی صبح پاکستان پہنچے ۔وزیراعظم کے دونوں بیٹے اپنی ماں اور مسٹر خان کی سابق اہلیہ جیمیما گولڈاسمتھ کے ساتھ لندن میں رہتے ہیں۔دونوں چار دن پاکستان میں رہیں گے ۔جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ سلیمان اور قاسم مسٹر خان کی بانی گالا میں واقع رہائش گاہ پر قیام کریں گے ۔مسٹر خان کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کے دونوں بیٹوں کا یہ پاکستان کا پہلا سفر ہے ۔مسٹر خان کی ہدایت کی وجہ سے دونوں نے ان کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پرمنعقد تقریب میں شرکت نہیں کی تھی۔کرکٹ سے سیاست میں آئے عمران خان نے 18اگست کو پاکستان کے وزیراعظم کا حلف لیا تھا۔اس وقت محترمہ گولڈ اسمتھ نے کہا تھا،”بچے حلف برداری کی تقریب میں شامل نہ ہونے کی وجہ سے بہت دکھی ہیں لیکن آئی کے (عمران خان)اس بات پر بضد تھے کہ انہیں وہاں نہیں آنا چاہئے ۔