عمران خان کی پارٹی کو 94نشستوں پر سبقت

پاکستان مسلم لیگ (نواز شریف) کو 53 نشستیں
اسلام آباد ۔ 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹ کھلاڑی سے سیاستداں بننے والے عمران خان کی پارٹی تحریک انصاف 94پارلیمانی نشستوں پر سبقت حاصل ہے جبکہ اس کی حریف پاکستان مسلم لیگ (نواز) 53نشستوں پر سبقت حاصل کئے ہوئے ہے۔ رائے شماری شروع ہوچکی ہے اور مبینہ طور پر ایک خودکش بم حملہ میں پاکستان کے شورش زدہ شہر کوئٹہ میں 28 افراد برسرموقع ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ دیگر زخمی مختلف دواخانوں میں زیرعلاج ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری 26نشستوں پر سبقت حاصل کئے ہوئے ہیں۔ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کی نمائندگی کررہے ہیں۔ امکان ہیکہ وہ معلق پارلیمنٹ وجود میں آنے کی صورت میں بادشاہ گر کا کردار ادا کریں گے۔ ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے بموجب 272 نشستوں میں سے 209 نشستوں کے انتخابی رجحان حاصل ہوچکے ہیں۔ آزاد امیدوار 23 نشستوں پر آگے ہیں۔