عمران خان کا دورۂ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرس

اسلام آباد۔12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان نے بدھ کو آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختارنے استقبال کیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق وزیراعظم کو اسٹر ٹیجک انٹیلی جنس،نیشنل سیکیورٹی امور پر تفصیلی بریفننگ دی گئی۔عمران خان نے قومی سلامتی اور دہشت گردوں کے خلاف جاری کوششوں سے متعلق آئی ایس آئی کے کردار کو سراہا اور کہا کہ آئی ایس آئی ہماری پہلی دفاعی لائن اور دنیا کی بہترین انٹیلی جنس ایجنسی ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ حکومت اور عوام، افواج اور انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان اداروں کی بے مثال کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر میں اجلاس کی صدارت کی۔عمران خان،وفاقی وزراء کو آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے 8 گھنٹے بریفنگ دی۔ عمران خان نے یادگارشہداء پر پھول بھی رکھے۔