عمران خان کا حوصلہ افزاء خطاب۔ ویڈیو

دوسروں کے مقابلے میرا زیادہ کامیاب ہونے کی وجہہ میرے سیکھنے کی کوشش ہے۔میں نے ہر وقت اپنی غلطیوں کا جائزہ لینے کی کوشش کی او ران پر اپنی توجہہ مرکوز کی اور پھر اس میں سدھار لانے کی کوشش کی ہے۔

دوسرے لوگوں کے مقابلے میں اپنی غلطیوں پر زیادہ توجہہ دیتا ہوں۔کامیاب لوگ صرف وہ نہیں ہوتے جو غلطیاں نہیں کرتے بلکہ وہ ہوتے ہیں جو اپنی غلطیوں سے کچھ سیکھتے ہیں۔

میرے پہلے ٹسٹ میاچ میں مجھے ڈراپ کردیاگیاتھا‘ ٹیم سے با ہر کردیا گیا ‘ تین سالوں سے تک واپسی نہیں ہوئی۔جب میں واپسی کی کوشش کررہاتھا تو ہر کوئی مجھ سے یہی کہتا کہ’’ تمہارے پاس مہارت نہیں ہے‘‘۔

مجھے سے بڑے میرے دو چچازاد بھائی جو میرے لئے رول ماڈل تھے ۔ وہ ہمیشہ مجھے یاد دلاتے کہ میری عمر میں وہ مجھ سے کہیں زیادہ قابلیت کے حامل تھے۔ اسی طرح پاکستان میں کینسر اسپتال کی تعمیر کا معاملہ آیا ۔

میں نے شہر کے بیس ڈاکٹرس سے بات کیاجس میں 19نے کہاکہ پاکستان میں کینسر اسپتال قائم کرنا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہے۔ کامیاب لوگ نڈر او ربے خوف ہوتے ہیں‘ وہ ہر کام کرتے ہیں ‘ وہ اپنے خوف سے لڑتے ہیں۔ناکامیوں سے وہ نہیں ڈرتے ۔

انہوں یہ پرواہ نہیں رہتی کہ لوگ کیاکہیں گے۔جب میں نے بلے بازی کی شروعات کی تو’’لاہور کا شیر‘‘ کھلایاجانے لگا۔